ہیڈلائنز


عمران خان نے فائنل میچ میں جیت کا نسخہ بتا دیا

Written by | روزنامہ بشارت

 سابق کپتان عمران خان نے چیمپئنز ٹرافی کے فائنل میں بھارت سے جیتنے کا گر بتا  دیا ، کہتے ہیں کہ پاکستانی ٹیم کو ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کر نی چاہیے۔

 

 عمران خان نے کہا کہ سرفراز احمد ایک دلیر کپتان نکلا ہے جس کی پرفارمنس نے مجھے بے حد متاثر کیا ۔ ”میں سرفراز احمد کی پرفارمنس سے بہت متاثر ہوا ہوں ، وہ ایک دلیر کپتان نکلا ہے“۔
عمران خان نے کہا کہ قومی ٹیم کو بھارت کیخلاف میچ میں فتح حاصل کرنے کیلئے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنی چاہیے کیونکہ پاکستان کی طاقت بالنگ ہے اور بھارت کی طاقت اس کی بیٹنگ لائن ہے ۔
انہوں نے کہا کہ اگر بھارت نے پہلے کھیل کر بڑا سکور کر دیا جو وہ کر سکتے ہیں تو ہماری ٹیم دباﺅ میں آجائے گی جس سے میچ ہاتھ سے نکلنے کا خدشہ ہے۔

Sunny

28°C

اسلام آباد

Sunny
Humidity: 67%
Wind: NW at 6.44 km/h
Tuesday 22°C / 28°C Thunderstorms
Wednesday 23°C / 29°C Thunderstorms
Thursday 22°C / 27°C Thunderstorms
Friday 21°C / 24°C Thunderstorms
Saturday 22°C / 28°C Thunderstorms
Sunday 23°C / 28°C Thunderstorms
Monday 23°C / 28°C Sunny

تازہ ترین خبریں

کالم / بلاگ