ہیڈلائنز


تمام اداروں نے جے آئی ٹی کے الزامات کو مسترد کیا ہے

Written by | روزنامہ بشارت

اٹارنی جنرل نے سپریم کورٹ میں جمع کرائے گئے جواب میں کہا ہے کہ تمام اداروں نے جے آئی ٹی کے الزامات کو مسترد کیا ہے، لگتا ہے جے آئی ٹی نے زیادہ وقت ٹاک شوز دیکھنے میں گزارا اور سوشل میڈیا کی بھی بھرپور مانیٹرنگ کی گئی۔ اٹارجی جنرل کے جواب میں مزید کہا گیا ہے کہ نیب کے مطابق عرفان نعیم منگی کو شوکاز نوٹس بدنیتی پر مبنی نہیں جبکہ آئی بی نے بھی بلال رسول اور ان کی اہلیہ کی فیس بک اکاؤنٹ ہیک کرنے کی تردید کی ہے۔

اٹارنی جنرل کے مطابق وزیراعظم ہاؤس کی جانب سے کہا گیا ہے کہ ان کی جانب سے سمن لیک نہیں کیے گئے، یہ کام خود جے آئی ٹی نے کیا ہوگا، اگر جے آئی ٹی کے پاس اس سلسلے میں ثبوت ہیں تو پیش کرے، وزیراعظم آفس نے کسی گواہ کو ہدایات دینے کا الزام  بھی مسترد کر دیا ہے۔ ایس ای سی پی کا کہنا ہے کہ جے آئی ٹی کی جانب سے مانگا گیا تمام ریکارڈ بروقت فراہم کیا گیا، اس کے علاوہ ریکارڈ میں ردو بدل کا الزام بھی درست نہیں جبکہ وزارت قانون کے مطابق دو دن میں عملدرآمد کر دیا تھا۔

Sunny

30°C

اسلام آباد

Sunny
Humidity: 43%
Wind: WNW at 17.70 km/h
Saturday 25°C / 30°C Sunny
Sunday 25°C / 30°C Sunny
Monday 23°C / 30°C Sunny
Tuesday 23°C / 31°C Sunny
Wednesday 24°C / 31°C Sunny
Thursday 24°C / 30°C Sunny
Friday 24°C / 30°C Sunny

تازہ ترین خبریں

کالم / بلاگ