ہیڈلائنز


جے آئی ٹی نے کس دباوٴ میں درخواست دی وہ انہیں نہیں معلوم

Written by | روزنامہ بشارت
قومی اسمبلی میں ارکان اسمبلی کی جانب سے پوچھے گئے سوال پر اسحاق ڈار نے کہا کہ حکومت نے نہ کسی ادارے کو روکا اور نہ روکیں گے، جے آئی ٹی کو ٹرک بھر کے ریکارڈ دیا جا رہا ہے، جے آئی ٹی نے کس دباوٴ میں درخواست دی وہ انہیں نہیں معلوم۔ وہ یقین دلاتے ہیں کہ کسی ادارے کے کام میں رکاوٹ نہیں ڈالی، ایف بی آر اور ایس ای سی پی ان کے ماتحت ادارے ہیں۔ سپریم کورٹ نے اداروں سے جواب مانگا ہے اور وہ اس کا جواب دیں گے۔ دودھ کا دودھ، پانی کا پانی ہوجائےگا۔ جے آئی ٹی میں وزیر اعظم کی پیشی کے حوالے سے وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم نواز شریف خود جے آئی ٹی کے روبرو پیش ہورہے ہیں اور انہوں نے کارکنوں کو جوڈیشل اکیڈمی آنے سے منع کردیا ہے۔  
Clear

27°C

اسلام آباد

Clear
Humidity: 71%
Wind: NNW at 11.27 km/h
Thursday 26°C / 31°C Sunny
Friday 25°C / 31°C Thunderstorms
Saturday 25°C / 29°C Thunderstorms
Sunday 22°C / 28°C Thunderstorms
Monday 22°C / 27°C Thunderstorms
Tuesday 23°C / 28°C Thunderstorms
Wednesday 21°C / 28°C Thunderstorms

تازہ ترین خبریں

کالم / بلاگ