ہیڈلائنز


شریف خاندان کے پاس بچنے کا کوئی راستہ نہیں ہے

Written by | روزنامہ بشارت

اعتزاز احسن نے کہا کہ شریف خاندان کے پاس بچنے کا کوئی راستہ نہیں ہے، نواز شریف بند کمرے میں پھنس گئے ہیں، اب ان کو دیوار توڑ کر نکلنا پڑے گا، نواز شریف نے بچنے کے لیے تین منصوبے بنائے ہیں کہ ایک یہ ہے کہ دستاویزات میں ردوبدل اور جےآئی ٹی ممبران خرید کر فیصلہ اپنے حق میں لےلیں یا پھر سپریم کورٹ بنچ کو متنازع کرکے فیصلہ اپنے حق میں لیں اور تیسرا پلان یہ ہے کہ 1998 کی طرح اپنے گلوں بٹوں کو سپریم کورٹ لے جا کر ہنگامہ آرائی کریں۔

 

قطر بحران پر وزیر اعظم کی جانب سے ثالثی کا کردار ادا کرنے سے متعلق اعتزاز احسن نے کہا کہ نواز شریف سعودی عرب اور قطر کے ممنون حسین ہیں، انہوں نے ریاض جاکر سابق امریکی دزیر کارجہ ہنری کسنجر بننے کی ناکام کوشش کی۔ سعودی عرب نے نواز شریف سے سیدھا پوچھا کہ وہ کس کے ساتھ ہیں، شاہ سلمان نے دو ٹوک الفاظ کہا کہ پناہ، پیسے اور تیل ہم سے لیتے ہو اور بات قطر کی کرتے ہو۔

 

Sunny

26°C

اسلام آباد

Sunny
Humidity: 56%
Wind: W at 6.44 km/h
Sunday 24°C / 30°C Scattered thunderstorms
Monday 24°C / 30°C Sunny
Tuesday 23°C / 30°C Sunny
Wednesday 25°C / 31°C Sunny
Thursday 24°C / 31°C Sunny
Friday 26°C / 30°C Thunderstorms
Saturday 25°C / 31°C Sunny

تازہ ترین خبریں

کالم / بلاگ