ہیڈلائنز


انتخابی ضابطہ اخلاق خلاف ورزی کیس کی سماعت ملتوی

Written by | روزنامہ بشارت

اسلام آباد: چیف الیکشن کمشنرکی سربراہی میں پانچ رکنی کمیشن نے تحریک انصاف کے چیرمین عمران خان کے خلاف انتخابی ضابطہ اخلاق خلاف ورزی کیس کی سماعت کی۔

سماعت کے دوران تحریک انصاف کے وکلا نے اسلام آباد ہائی کورٹ کا تحریری حکم نامہ پیش کردیا۔ ان کا کہنا تھا کہ اسی نوعیت کے معاملے میں انہیں اسلام آباد ہائی کورٹ میں 6 جولائی کو جواب داخل کرانا ہے، اس لیے کیس سماعت ملتوی کی جائے۔
الیکشن کمیشن نے تحریک انصاف کے وکلا کے دلائل پرکیس کی سماعت 24 جولائی تک ملتوی کردی۔
واضح رہے کہ الیکشن کمیشن میں عمران خان کے خلاف انتخابی ضابطہ اخلاق خلاف ورزی کے علاوہ ان کی نااہلی سے متعلق درخواست بھی زیر سماعت ہے۔
Clear

26°C

اسلام آباد

Clear
Humidity: 79%
Wind: NNW at 6.44 km/h
Tuesday 22°C / 28°C Thunderstorms
Wednesday 23°C / 29°C Thunderstorms
Thursday 22°C / 27°C Thunderstorms
Friday 21°C / 24°C Thunderstorms
Saturday 22°C / 28°C Thunderstorms
Sunday 23°C / 28°C Thunderstorms
Monday 23°C / 28°C Sunny

تازہ ترین خبریں

کالم / بلاگ