ہیڈلائنز


جے آئی ٹی نے رحمان ملک کو طلب کرلیا

Written by | روزنامہ بشارت

اسلام آباد: پاناما لیکس کی تحقیقات کرنے والی مشترکہ تحقیقاتی ٹیم نے سابق وزیر داخلہ سینیٹر رحمان ملک کو کل طلب کرلیا ہے۔

وزیراعظم نواز شریف اور ان کے اہل خانہ کے خلاف منی لانڈرنگ الزامات کی تحقیقات کرنے والی جے آئی ٹی نے حدیبیہ پیپر ملز کیس میں نواز شریف کے خلاف گواہی کے لیے سینیٹر رحمان ملک کو 13 جون کو طلب کرلیا۔ جے آئی ٹی نے بذریعہ فون رحمان ملک کو سمن کی اطلاع دیتے ہوئے انہیں حدیبیہ پیپر ملز سے متعلق اپنی رپورٹ کی مصدقہ کاپی اور متعلقہ ریکارڈ بھی ہمراہ لانے کی ہدایت کی ہے۔
رحمان ملک نے ملک سے باہر ہونے کے باعث کل پیشی سے معذرت کرتے ہوئے جی آئی ٹی سے نئی تاریخ دینے کی درخواست کی ہے۔ سینیٹر رحمان ملک کے دفتر نے طلب کیے جانے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ جی آئی ٹی کے سمن موصول ہوگئے ہیں۔
Sunny

28°C

اسلام آباد

Sunny
Humidity: 65%
Wind: SSE at 11.27 km/h
Saturday 25°C / 30°C Thunderstorms
Sunday 23°C / 29°C Thunderstorms
Monday 22°C / 28°C Thunderstorms
Tuesday 23°C / 28°C Thunderstorms
Wednesday 23°C / 28°C Thunderstorms
Thursday 22°C / 26°C Thunderstorms
Friday 21°C / 26°C Thunderstorms

تازہ ترین خبریں

کالم / بلاگ