ہیڈلائنز


مجھے کچھ ہوا تو ذمہ دار نواز شریف اور شہباز شریف ہوں گے

Written by | روزنامہ بشارت

اسلام آباد : عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ دھمکی آمیز کالز آرہی ہیں، مجھے کچھ ہوا تو ذمہ دار نواز شریف اور شہباز شریف ہوں گے،ملک نور اعوان نے مجھے ہراساں کیا میں ملک نور کو نہیں جانتا ،تھانے میں حاضر ہوا ہوں،گزشتہ رات مختلف رفعات لگائی گئی تھیں،اگر مجھے انصاف نہ ملاتو ہاہیکورٹ اور سپریم کورٹ جاؤں گا، یہ سارا ڈرامہ پانامہ لیکس سے توجہ ہٹانے کیلئے کیاجارہا ہے،جے آئی ٹی کی اہمییت ختم کرنے کیلئے ساری باتیں کی جارہی ہیں،ملک نور اعوان کی وزیراعظم وزیراعلیٰ اور وزیرداخلہ کے ساتھ تصاویر ہیں۔جمعہ کو میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شیخ رشید نے کہا تھانے میں حاضر ہوا ہوں ،رات

مختلف دفعات لگائی گئی تھیں۔ملک نوراعوان کی وزیراعظم ،وزیراعلٰی اور وزیرداخلہ کے ساتھ تصاویر ہیں۔دفعہ 25dلگائی گئی تھی جو منسوخ کردی گئی۔اسپیکر چیمبر میں تحریک استحقاق جمع کرائی ہے۔انہوں نے مزید کہا اگر مجھے انصاف نہ ملا تو ہائیکورٹ اور سپریم کورٹ جاؤں گا۔یہ نہ ہوجے آئی ٹی رپورٹ آنے سے پہلے آپ کی سیاسی رپورٹ آجائے ۔جے آئی ٹی کی اہمیت ختم کرنے کیلئے ساری باتیں کی جارہی ہیں۔ملک نور اعوان نے مجھے ہراساں کیا ۔شیخ رشید نے کہا یہ ساراڈرامہ پانامہ لیکس سے توجہ ہٹانے کیلئے کیا گیا۔ملک نوراعوان کو میں نہیں جانتا۔میں نے کہا تھا پارلمینٹ پر حملہ ہوسکتاہے۔اجلاس کے بعد ڈپٹی اسپیکر نے ملک نور کا پاس بنایا ۔مجھے دھمکی آمیز کالز آرہی ہیں۔مجھے کچھ ہوا تو ذمہ دار نواز شریف اور شہباز شریف ہوں گے۔شیخ رشید کو نقصان پہنچاکر انہیں کوئی فائدہ نہیں ہوگا

Clear

10°C

اسلام آباد

Clear
Humidity: 61%
Wind: NNW at 11.27 km/h
Thursday 11°C / 19°C Partly cloudy
Friday 10°C / 19°C Mostly sunny
Saturday 11°C / 20°C Mostly sunny
Sunday 11°C / 20°C Mostly sunny
Monday 11°C / 19°C Sunny
Tuesday 11°C / 17°C Sunny
Wednesday 11°C / 18°C Mostly sunny

تازہ ترین خبریں

کالم / بلاگ