ہیڈلائنز


اسٹیٹ بینک آف پاکستان اقوام متحدہ کی قرارداد کی روشنی میں

Written by | روزنامہ بشارت

اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے اقوام متحدہ کی قرارداد کی روشنی میں نئے رہنما اصول وضع کردیئے ہیں جس کے تحت اور تمام مالیاتی اداروں کو ان اصولوں پرسختی سے عمل درآمد کرنے کی ہدایت کی ہے.

ذرائع کے مطابق اس حوالے سے اسٹیٹ بینک کی جانب سے ایک مراسلہ جاری کیا ہے جس میں واضح کیا گیا ہے کہ ضوابط اور ہدایات کی روشنی میں کالعدم تنظیموں اور ان سےمنسلک افراد کے خلاف پابندیاں حکومتی اقدامات کی بنیاد پر مسلسل لاگو رہیں گی.

اسٹیٹ بینک نے اپنے مراسلے میں ملک بھر کی ترقیاتی و مالیاتی اداروں اور مائیکرو فنانس بینکوں کوکہا ہے کہ وہ ہدایات کی تعمیل کو یقینی بناتے ہوئے منی لانڈرنگ کی سرکوبی کے لیے اپنا کرداربھر پور طریقے سے ادا کریں.

مراسلے میں کہا گیا ہے کہ بینکس، ڈی ایف آئی یا پھر ایم ایف بی کسی بھی کالعدم یا نامزد کمپنی اور افراد کو یا پھر ان سےمتعلقہ کسی بھی شخص کو انسداد منی لانڈرنگ اور دہشت گردی کی مالی معاونت ریگولیشن کےتحت بینکنگ کی سہولیات فراہم نہ کریں۔

خیال رہے نائن الیون منی لانڈرنگ بین الاقوامی سطح پر قابل گرفت جرم بن چکا ہے جسے دہشت گردی سہولت کاری کے مترادف سمجھا جاتا ہے اور تمام ہی مغربی ممالک نے منی لانڈرنگ کے خلاف سخت قانون مرتب کر لیے ہیں


Read Basharat Online

 

 

PentaBuilders

روزنامہ بشارت ٹویٹر


Follow Daily_Basharat on Twitter
Clear

26°C

اسلام آباد

Clear
Humidity: 59%
Wind: E at 6.44 km/h
Friday 22°C / 32°C Sunny
Saturday 25°C / 33°C Sunny
Sunday 27°C / 33°C Partly cloudy
Monday 26°C / 33°C Thunderstorms
Tuesday 25°C / 30°C Thunderstorms
Wednesday 22°C / 26°C Thunderstorms
Thursday 22°C / 27°C Thunderstorms

تازہ ترین خبریں

کالم / بلاگ