ہیڈلائنز


افغان صدر کی آمد ،اسلام آباد پولیس کاخیبر پختون خوا حکومت کو خط

Written by | روزنامہ بشارت

اسلام آباد.......اسلام آباد پولیس نے افغان صدر اشرف غنی کے دورہ پاکستان کے موقع پر اسلام آباد اور خیبر پختون خوا کی سرحد پر مارگلہ کی پہاڑیوں کو محفوظ بنانے کےلئے خیبر پختون خوا حکومت سے درخواست کی ہے۔اسلام آباد پولیس کی جانب سے خیبر پختون خواحکومت کو چٹھی لکھی گئی ہے جس میں افغان

صدر اشرف غنی کے دورہ پاکستان کے موقع پر اسلام آباد اور خیبرپختونخوا کی سرحد پرمارگلہ کی پہاڑیوں کومحفوظ بنانے کی درخواست کی گئی ہے۔خط کے مطابق افغان صدر اشرف غنی کے دورے کے موقع پر اعلیٰ شخصیات اسلام آباد میں جمع ہوں گی جبکہ افغان صدر اشرف غنی وزیراعظم نوازشریف کے ہمراہ دونوں ملکوں کی اے ٹیموں کا دوستانہ کرکٹ میچ بھی دیکھیں گے۔ ایسے میںکسی بھی ناخوشگوار واقعے سے بچنے کے لئے اسلام آباد سے ملحقہ خیبر پختون خوا کی حدود میں چیک پوسٹوں کی تعداد بڑھائی جائے گی۔افغان صدر اشرف غنی کا مجوزہ دورہ چودہ اور پندرہ نومبر کو متوقع ہے۔

 


Read Basharat Online

 

 

PentaBuilders

روزنامہ بشارت ٹویٹر


Follow Daily_Basharat on Twitter
Clear

26°C

اسلام آباد

Clear
Humidity: 59%
Wind: E at 6.44 km/h
Friday 22°C / 32°C Sunny
Saturday 25°C / 33°C Sunny
Sunday 27°C / 33°C Partly cloudy
Monday 26°C / 33°C Thunderstorms
Tuesday 25°C / 30°C Thunderstorms
Wednesday 22°C / 26°C Thunderstorms
Thursday 22°C / 27°C Thunderstorms

تازہ ترین خبریں

کالم / بلاگ