ہیڈلائنز


بیرون ملک بیٹھی ڈالر گرل کے بارے میں ناقابل فہم حکم جاری

Written by | روزنامہ بشارت

راولپنڈی : راولپنڈی کی کسٹم عدالت نے کرنسی سمگلنگ کیس کی ملزمہ ایان علی کی مسلسل عدم حاضری پر وارنٹ گرفتاری جاری کرتے ہوئے ماڈل گرل کو گرفتار کر کے 21 جون کو پیش کرنے کا حکم دیا ہے ۔

 تفصیلات کے مطابق راولپنڈی کی کسٹم عدالت میں کرنسی سمگلنگ کیس کی سماعت ہوئی ، کسٹم عدالت کے جج محمد شیراز کیانی نے ماڈل ایان علی کی مسلسل غیرحاضری پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ 7 تاریخوں سے ملزمہ کیوں پیش نہیں ہورہی۔ جس پر ایان کے وکیل نے کہا کہ میری موکلہ کی والدہ بیمار ہیں، عدالت حاضری سے استثنیٰ کی درخواست منظور کی جائے۔ جس پر جج محمد شیراز کیانی نے کہا کہ پہلے ملزمہ خود بیمار ہوتی تھیں، اب ان کی والدہ بیمار ہیں۔ عدالت کو بتایا جائے ملزمہ پاکستان واپس آئیں گی یا نہیں؟ گزشتہ تاریخ پر عدالت نے ایان کو پیش ہونے کا حکم دیا تھا۔ سپریم کورٹ نے ملزمہ کو بیرون ملک جانے کی اجازت دی ہے ٹرائل کورٹ سے استثنیٰ نہیں دیا۔ سپریم کورٹ کے حکم نامہ میں واضح لکھا ہے ملزمہ ہر صورت ٹرائل کورٹ میں پیش ہوں۔ایان علی کے وکیل کی جانب سے دلائل کے دوران پرویز مشرف کیس کا ذکر کرنے پر عدالت نے برہمی کا اظہار کیا۔ جج شیرازکیانی نے کہا کہ پرویز مشرف کیس کو اس سے نہ جوڑا جائے۔ 12 تاریخوں پراستثنیٰ لینے کے بعد ملزمہ صرف ایک دفعہ ڈیوٹی جج کے پاس پیش ہوئیں۔ملزمہ کے وکیل عدالتی سوال کا تسلی بخش جواب نہ دے سکے ۔ کسٹم عدالت نے استثنیٰ درخواست مسترد کرتے ہوئے ماڈل کے وارنٹ گرفتاری جاری کر دیئے 
Clear

27°C

اسلام آباد

Clear
Humidity: 80%
Wind: N at 6.44 km/h
Saturday 25°C / 30°C Thunderstorms
Sunday 23°C / 29°C Thunderstorms
Monday 22°C / 28°C Thunderstorms
Tuesday 23°C / 28°C Thunderstorms
Wednesday 23°C / 28°C Thunderstorms
Thursday 22°C / 26°C Thunderstorms
Friday 21°C / 26°C Thunderstorms

تازہ ترین خبریں

کالم / بلاگ