ہیڈلائنز


ن لیگ کے ناراض رہنماﺅں کیلئے پارٹی چھوڑنے کا کھلا آپشن

Written by | روزنامہ بشارت

اسلام آباد(ویب ڈیسک) مسلم لیگ(ن) کی قیادت ناراض رہنماﺅں کو منانے کی طرف مائل نظر نہیں آتی، ناراض، نظرانداز رہنماﺅں کو پارٹی چھوڑنے کا کھلا آپشن دینے کا فیصلہ، غوث علی شاہ، ممتاز بھٹو، ذوالفقار کھوسہ کو منانے کے لئے کسی بھی سطح پر کوئی تجویز زیر غورنہیں، ذرائع کے مطابق مسلم لیگ(ن) کو

چھوڑنے والوں کی ایک طویل فہرست موجود ہے جن میں جاوید ہاشمی، غوث علی شاہ، لیاقت جتوئی، سردار ممتاز بھٹو، امیر بخش بھٹو،راجہ افضل خان نمایاں ہیں جونواز شریف، شہبازشریف سے ناراض ہو کر پارٹی چھوڑ گئے تھے ، مذکورہ بالا شخصیات کو پارٹی پالیسیوں اور فیصلوں پر سخت اعتراضات تھے تاہم ان میں سے کسی کو بھی منانے یا پارٹی نہ چھوڑنے کیلئے سنجیدہ کوشش نہیں کی گئی، اب سردار ذوالفقار کھوسہ وزیراعظم نواز شریف، وزیراعلیٰ شہبازشریف سے سخت نالاں ہیں اورانہوں نے قیادت کیخلاف محاذ کھڑا کررکھا ہے ، رپورٹ کے مطابق غوث علی شاہ نے الیکشن2013 میں سندھ میں ناکامی، ٹکٹوں میں تقسیم پر اعتراضات کی وجہ سے اخلاقی طورپرصوبائی صدر کے عہدے سے استعفیٰ دیا تھا اور انہوں نے متعدد مرتبہ کہا کہ عہدہ چھوڑا ہے پارٹی نہیں تاہم انہیں منانے کے لئے کوئی کوشش نہیں کی گئی ممتاز بھٹو، امیر بخش بھٹو، لیاقت جتوئی نے جب پارٹی، سرکاری عہدے احتجاجاً چھوڑے تو بھی ان سے رابطہ کر کے ایسا نہ کرنے کا نہ کہا گیا، ذرائع کے مطابق نواز شریف، شہباز شریف نے لغاری برادران کو کھوسہ خاندان کے متبادل کے طور پرپارٹی کا باقاعدہ حصہ بنالیا ہے۔ادھر مسلم لیگ(ن) پنجاب کے سابق صدر ذوالفقار کھوسہ کا پارٹی کے سیکرٹری جنرل ظفراقبال جھگڑا سے رابطہ ، ناراض رہنماﺅں کوایک پلیٹ فارم پر اکٹھا کرنے کی دعوت،ملاقات کی خواہش کا اظہار، جس کے جواب میں اقبال جھگڑا نے ملاقات سے انکارکرتے ہوئے کہا کہ آپ سینئر رہنما ہیں، پارٹی کی مضبوطی کے لئے کردار ادا کریں ، اختلافات اور شکایات کو میڈیا میں لانے سے گریز کریں ،جھگڑا نے کہا کہ ناراض رہنماﺅں کو اکٹھا کرکے قیادت کو دباﺅ میں لانے ، مطالبات منوانے کا یہ طریقہ درست نہیں ہے اس لئے ساتھ نہیں دے سکتا۔  

Thunderstorms

26°C

اسلام آباد

Thunderstorms
Humidity: 77%
Wind: ESE at 17.70 km/h
Sunday 22°C / 29°C Thunderstorms
Monday 23°C / 28°C Thunderstorms
Tuesday 23°C / 28°C Thunderstorms
Wednesday 23°C / 28°C Thunderstorms
Thursday 22°C / 27°C Thunderstorms
Friday 22°C / 26°C Thunderstorms
Saturday 20°C / 26°C Thunderstorms

تازہ ترین خبریں

کالم / بلاگ