ہیڈلائنز


سپریم کورٹ نواز شریف کو استعفیٰ دینے کا حکم دے

Written by | روزنامہ بشارت

جہانگیر ترین کا کہنا تھا کہ پاناما کیس کی آزادانہ تحقیقات کے لئے وزیراعظم کو کرسی چھوڑ دینی چاہیئے اور سپریم کورٹ نواز شریف کو استعفیٰ دینے کا حکم دے۔ ان کا کہنا تھا کہ شریف خاندان جب سے اقتدار میں آئیں ہیں، ان کے خلاف پہلی بار احتساب ہو رہا ہے اس لئے ان کی چیخیں نکل رہی ہیں۔ انہوں نے ہمیشہ فکس میچ کھیلے اور اپنے امپائرز رکھے۔

جہانگیر ترین نے کہا کہ جے آئی ٹی پر الزامات سپریم کورٹ پر حملہ ہے، جے آئی ٹی پر مزید حملوں کی تیاریاں کی جا رہی ہیں جس کے باعث اس پر دباؤ بڑھتا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان اور تحریک انصاف کے علاوہ دیگر رہنماؤں کے خلاف بھی مسلم لیگ(ن) والوں نے دہشت گردی کے جھوٹے مقدمات درج کرا رکھے ہیں لیکن ہم بھاگنے والے نہیں ہیں ان کا بھرپور مقابلہ کریں گے۔

فواد چوہدری نے کہا کہ چونکہ تاریخ میں پہلی شریف خاندان کا احتساب ہو رہا ہے اس لئے یہ لوگ گھبراہٹ کا شکار ہیں، جب سپریم کورٹ نے جے آئی ٹی بنانے کا حکم دیا تھا تو مٹھائیاں بانٹی جا رہی تھیں، مٹھائیاں بانٹنے والوں کو ہم نے مشورہ دیا تھا کہ پہلے اس فیصلے کا اردو ترجمہ تو پڑھ لو، اب جب جے آئی ٹی حسین اور حسن نواز کو طلب کر رہی ہے تو ٹسوے بہائے جا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ شہباز شریف کہتے ہیں کہ ایک خاندان کے خلاف امتیازی سلوک روا رکھا جا رہا ہے تو پھر میں ان سے کہتا ہوں کہ پنجاب بھر کے تھانوں میں بھی ایسی ہی تحقیقات ہونی چاہیئیں جہاں ملزم ایئر کنڈیشنڈ کمروں میں بیٹھے ہوں اور ٹشو پیپرز ان کے پاس پڑے ہوں، عدالت پنجاب کی جیلوں میں بھی ایسی تحقیقات پر عملدرآمد کروائے۔

Thunderstorms

23°C

اسلام آباد

Thunderstorms
Humidity: 89%
Wind: E at 11.27 km/h
Wednesday 23°C / 28°C Thunderstorms
Thursday 23°C / 28°C Thunderstorms
Friday 22°C / 26°C Thunderstorms
Saturday 21°C / 27°C Thunderstorms
Sunday 22°C / 29°C Thunderstorms
Monday 23°C / 29°C Sunny
Tuesday 23°C / 29°C Sunny

تازہ ترین خبریں

کالم / بلاگ