ہیڈلائنز


سینیٹرنہال ہاشمی کی درخواست پر ان کا استعفٰی نامنظور

Written by | روزنامہ بشارت

اسلام آباد: چیرمین سینیٹ میاں رضاربانی نے مسلم لیگ (ن) کے سینیٹرنہال ہاشمی کی درخواست پر ان کا استعفٰی نامنظور کرلیا ہے۔

 سینیٹ کے اجلاس کے آغازپرچیرمین میاں رضا ربانی نے نہال ہاشمی کے استعفے سے متعلق رولنگ دیتے ہوئے کہا کہ نہال ہاشمی نے سیکرٹری سینیٹ کے دفتر میں آکر اپنا استعفیٰ پیش کیا، سیکرٹری سینیٹ نے بتایا کہ سینیٹر نے استعفیٰ دیگر افراد کے ہمراہ جمع کرایا، مجھے یکم جون کو آرڈر جاری کرنے کی فائل دی گئی، میں نے نہال ہاشمی کو 5 جون کو اپنے چیمبر میں یہ دیکھنے کے لیے طلب کیا کہ کیا ان کا استعفیٰ رضاکارانہ اور اس پر دستخط اصل ہیں۔
چیرمین سینیٹ نے رولنگ دی کہ نہال ہاشمی نے 6 جون کو میرے چیمبرمیں آکر درخواست دی اور زبانی بھی کہا کہ وہ اپنا استعفیٰ واپس لینا چاہتے ہیں، جس پر نہال ہاشمی کی استعفیٰٗ واپس لینے کی درخواست منظور کرلی گئی، جب تک کوئی رکن پارلیمنٹ چیئرمین کے سامنے ذاتی طورپرحاضر ہو کر اپنے استعفے کی تصدیق نہیں کرتا تو استعفیٰ منظور نہیں ہو سکتا۔
واضح رہے کہ متنازع تقریرمنظرعام پر آنے کے بعد حکومت نے نہال ہاشمی کی پارٹی رکنیت معطل کرتے ہوئے انہیں سینیٹ کی نشست سے استعفیٰ دینےکی ہدایت کی تھی ، جس پر نہال ہاشمی نے اپنا استعفیٰ سینیٹ میں جمع کرادیا تھا تاہم بعد میں انہوں نے اپنا استعفیٰ واپس لینےکی درخواست کی تھی۔
Thunderstorms

27°C

اسلام آباد

Thunderstorms
Humidity: 77%
Wind: W at 6.44 km/h
Friday 22°C / 27°C Thunderstorms
Saturday 21°C / 27°C Thunderstorms
Sunday 23°C / 29°C Thunderstorms
Monday 23°C / 29°C Thunderstorms
Tuesday 23°C / 29°C Thunderstorms
Wednesday 23°C / 28°C Thunderstorms
Thursday 23°C / 29°C Sunny

تازہ ترین خبریں

کالم / بلاگ