ہیڈلائنز


پارلیمان سپریم ہے اس سے کوئی چیز نہیں چھپائی جاسکتی

Written by | روزنامہ بشارت

رضا ربانی کا کہنا ہے کہ وزارت دفاع، حکومت یا سیکیورٹی ادارے پارلیمنٹ سے معلومات نہیں چھپا سکتے۔

ان کا کہنا تھا کہ پارلیمان سپریم ہے اس سے کوئی چیز نہیں چھپائی جاسکتی، اگر قومی سلامتی کا معاملہ خفیہ رکھنا ہے تو ان کیمرہ معلومات دی جاسکتی ہیں۔

چیئرمین رضا ربانی کی زیر صدارات سینیٹ کا اجلاس ہوا تو سینیٹر میاں عتیق الرحمٰن نے لائن آف کنٹرول پر بھارتی افواج کی فائرنگ کے معاملے پر توجہ دلاؤ نوٹس پیش کیا۔

میاں عتیق الرحمٰن کا کہنا تھا کہ بھارتی فوج کی فائرنگ سے بے گناہ پاکستانی شہید ہوئے ہیں اور عام سویلین کو نشانہ بنایا جارہا ہے۔

جس پر وزیر مملکت برائے پانی اور توانائی عابد شیر علی کا کہنا تھا لائن آف کنٹرول پر بھارتی افواج کی بلااشتعال فائرنگ سے 66 شہری شہید اور 228 زخمی ہوئے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ جی ایچ کیو کو فوجیوں کی تفصیلات کیلئے لکھا ہے، سیکیورٹی کی بنا پر انہوں نے تفصیل نہیں دی۔

عابد شیر علی کے اس جواب پر چیئرمین سینیٹ رضا ربانی نے برہمی کا اظہار کیا۔

رضا ربانی کا کہنا تھا کہ پارلیمنٹ سے کوئی چیز نہیں چھپائی جاسکتی، پارلیمان سپریم ادارہ ہے، اگر قومی سلامتی کا معاملہ خفیہ رکھنا ہے تو ان کیمرہ معلومات دی جاسکتی ہیں۔

Clear

19°C

اسلام آباد

Clear
Humidity: 38%
Wind: NNW at 17.70 km/h
Wednesday 20°C / 29°C Sunny
Thursday 20°C / 29°C Sunny
Friday 20°C / 29°C Sunny
Saturday 21°C / 29°C Sunny
Sunday 21°C / 27°C Sunny
Monday 19°C / 25°C Scattered thunderstorms
Tuesday 18°C / 25°C Sunny

تازہ ترین خبریں

کالم / بلاگ