ہیڈلائنز


ایان علی کو21 جون کو گرفتارکرکے پیش کرنے کا حکم

Written by | روزنامہ بشارت

عدالت کے جج نے کرنسی اسمگلنگ کیس کی سماعت کی، اس دوران ملزمہ کے وکیل کی جانب سے اپنی موکلہ کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست کی گئی۔

ماڈل ایان علی کے وکیل نے موقف اختیارکیا کہ ایان علی دبئی میں ہیں جہاں ان کی والدہ علیل ہیں جس کے باعث وہ پیش نہیں ہوسکتیں۔

عدالت نے ملزمہ کے وکیل کے اس موقف پرسخت برہمی کا اظہارکرتے ہوئے کہا پہلے کی درخواستوں میں ملزمہ خود بیمارہوتی تھیں اور اب ان کی والدہ بیمار ہوگئی ہیں۔

کرنسی اسمگلنگ کیس کی سماعت کےدوران جج نےکہاکہ ملزمہ کو ہر تاریخ کو پیش ہونا تھا لیکن وہ گزشتہ 12 تاریخوں سے عدالت کے حکم کے باوجود پیش نہیں ہورہی ہیں۔

عدالت نے ایان علی کو21 جون کو گرفتارکرکے پیش کرنے کا حکم دیتے ہوئے کیس کی سماعت کی سماعت ملتوی کردی۔

 

Thunderstorms

30°C

اسلام آباد

Thunderstorms
Humidity: 66%
Wind: NW at 11.27 km/h
Wednesday 23°C / 28°C Thunderstorms
Thursday 23°C / 28°C Thunderstorms
Friday 22°C / 26°C Thunderstorms
Saturday 21°C / 27°C Thunderstorms
Sunday 22°C / 29°C Thunderstorms
Monday 23°C / 29°C Sunny
Tuesday 23°C / 29°C Sunny

تازہ ترین خبریں

کالم / بلاگ