ہیڈلائنز


جج جسٹس آصف سعید کھوسہ قائم مقام چیف جسٹس کی حیثیت سے ذمہ داریاں ادا کریں گے

Written by | روزنامہ بشارت

چیف جسٹس ثاقب نثار سرکاری دورے پر چین گئے ہیں جس کے باعث ان کی وطن واپسی تک سینئیر ترین جج جسٹس آصف سعید کھوسہ قائم مقام چیف جسٹس کی حیثیت سے ذمہ داریاں ادا کریں گے، اس سلسلے میں ان کی حلف برداری سپریم کورٹ میں انجام پائی اورجسٹس اعجاز افضل خان نے ان سے حلف لیا۔ اس موقع پر سپریم کورٹ کے فاضل جج صاحبان، سینئیر وکلاء، اٹارنی جنرل آف پاکستان اشتر اوصاف اور دیگر اہم شخصیات نے بھی شرکت کی۔

 

واضح رہے کہ آئین کے تحت چیف جسٹس آف پاکستان کا عہدہ خالی نہیں رکھا جاسکتا۔ چیف جسٹس کی غیر موجودگی کی صورت میں سینئیر ترین جج عارضی طور پر یہ عہدہ سنبھالتے ہیں۔

Cloudy

16°C

اسلام آباد

Cloudy
Humidity: 65%
Wind: NNW at 6.44 km/h
Saturday 11°C / 13°C Scattered showers
Sunday 10°C / 17°C Partly cloudy
Monday 13°C / 21°C Cloudy
Tuesday 15°C / 21°C Partly cloudy
Wednesday 13°C / 21°C Mostly cloudy
Thursday 12°C / 19°C Rain
Friday 10°C / 17°C Partly cloudy

تازہ ترین خبریں

کالم / بلاگ