ہیڈلائنز


ڈبلیو ایچ او کے نئے سربراہ کے طور پر ڈاکٹر اسد حفیظ کو منتخب کیا گیا ہے

Written by | روزنامہ بشارت

اقوام متحدہ کے زیلی ادارے ڈبلیو ایچ او(عالمی ادارہ برائے صحت) کے نئے ڈائریکٹرجنرل کے لیے ڈاکٹر اسد حفیظ کا نام چنا گیا ہے جو کہ پاکستانی شہری ہیں اور کافی عرصے سے ڈبلیو ایچ او کے مختلف انتظامی عہدوں پر فرائض انجام دے چکے ہیں۔

ذرائع کے مطابق یکم جون کو جنیوا میں ہونے والے اہم سیشن میں 34 ارکان پر مشتمل ایگزیکٹو بورڈ نے عالمی ادارہ برائے صحت کی سربراہی کے لیے پاکستانی شہری ڈاکٹراسد حفیظ کا انتخاب کیا گیا ہے جو اس سے قبل عالمی ادارہ صحت کے ایگزیکٹو بورڈ کے وائس چیئرمین کے عہدے پر کام کررہے تھے۔

یاد رہے سوئٹزرلینڈ کے شہر جنیوا میں واقع عالمی ادارہ صحت یا ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن (WHO) اقوام متحدہ کا ذیلی ادارہ ہے، جو عالمی سطح پر عوامی صحت کے بارے میں کام کررہا ہے۔عالمی ادارہ صحت کا قیام 7 اپریل 1948 کو عمل میں لایا گیا تھا جس کے 8500 سے زائد ملازمین دنیا بھر میں مختلف پروجیکٹس پر کام کر رہے ہیں۔

Thunderstorms

27°C

اسلام آباد

Thunderstorms
Humidity: 78%
Wind: W at 11.27 km/h
Monday 23°C / 28°C Thunderstorms
Tuesday 22°C / 28°C Thunderstorms
Wednesday 23°C / 29°C Thunderstorms
Thursday 22°C / 26°C Thunderstorms
Friday 21°C / 26°C Thunderstorms
Saturday 21°C / 27°C Thunderstorms
Sunday 23°C / 28°C Sunny

تازہ ترین خبریں

کالم / بلاگ