ہیڈلائنز


آئندہ 48گھنٹوں کےلیے خطرناک پیش گوئی

Written by | روزنامہ بشارت

اسلام آباد:  آئندہ 48گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہے گا جبکہ پنجا ب کے میدانی علاقوں اور بالائی سندھ میں موسم شدید گرم ر ہے گا ۔ محکمہ موسمیات کیترجمان غلام مرتضی کے مطابق آئندہ 48گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہے گا تاہم ملتان، ڈی جی خان، بہاولپور، لاہور، سرگودھا، فیصل آباد، ساہیوال، گوجرانوالہ ڈویژن،پشاور، ڈی آئی خان، بنوں ڈویژن میں موسم شدید گرم رہے گا ۔گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کشمیر، گلگت بلتستان، راولپنڈی، گوجرانوالہ، بہاولپور ڈویژن میں چند مقامات پر تیز ہواں اور گرج چمک کیساتھ بارش ہوئی جبکہ دیگر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہا۔سب سے زیادہ بارش گڑھی دوپٹہ میں12، منڈی بہاالدین05، منگلہ، جہلم 03 ، چکوال 02 ، سیالکوٹ ، بہاولپور01 ،بگروٹ03، سکردو01 ملی میٹرریکارڈ کی گئی۔انہوں نے مزید بتایا کہ گزشتہ روز ریکارڈ کیے گئے گرم ترین مقامات کے درجہ حرارت کے مطابق تربت اور گوادر میں 48 ، سبی47، لسبیلا 46،جیک آباد45 ، دادو ،جیوانی44 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جبکہ آج لاہو رمیں کم سے کم 23اور زیادہ سے زیادہ 40، اسلام آباد 19اور35، کراچی میں 30اور41،پشاور میں 23اور زیادہ سے زیادہ 38،کوئٹہ میں 14اور 35،گلگت میں کم سے کم 13اور زیادہ سے زیادہ 31جبکہ چترال میں 19اور 31ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کی توقع ہے


Read Basharat Online

 

 

PentaBuilders

روزنامہ بشارت ٹویٹر


Follow Daily_Basharat on Twitter
Sunny

26°C

اسلام آباد

Sunny
Humidity: 59%
Wind: WNW at 6.44 km/h
Saturday 24°C / 33°C Mostly sunny
Sunday 26°C / 33°C Mostly sunny
Monday 26°C / 29°C Thunderstorms
Tuesday 25°C / 28°C Thunderstorms
Wednesday 21°C / 27°C Thunderstorms
Thursday 22°C / 27°C Thunderstorms
Friday 23°C / 28°C Thunderstorms

تازہ ترین خبریں

کالم / بلاگ