ہیڈلائنز


پاک فوج کو جاپانی کے بجائے چینی جنریٹروں کی سپلائی کا انکشاف

Written by | روزنامہ بشارت

اسلام آباد (ویب ڈیسک) جاپان کے نام پر چین کے بنے ہوئے جنریٹرز پاک فوج کو سپلائی کرنے کا انکشاف ہوا ہے جسکی وجہ سے قومی خزانے کو 18 کروڑ روپے سے زائد کا نقصان برداشت کرنا پڑا، فوج کے شعبہ ڈی جی پروکیورمنٹ نے اس جعلسازی کے باوجود جنریٹرز فراہم کرنےوالی فرم کو بلیک لسٹ کیا اورنہ ہی اسکا کنٹریکٹ منسوخ کیا ،آڈیٹر جنرل نے جنریٹرز فراہم

کرنےوالی فرم سے رقم وصول، ذمہ داروں کا تعین اور 1ماہ کے اندر اندر ذمہ دار افسران کےخلاف محکمانہ کارروائی کا مطالبہ کردیا ہے۔  آڈٹ رپورٹ برائے مالی سال 2012-13ءکے مطابق پاک فوج کے ڈی جی پروکیورمنٹ راولپنڈی نے تیس جون 2007ءکو راولپنڈی کے ایک کنٹریکٹر امجد برادرز سے پاک فوج کیلئے جرمنی کے بنے ہوئے 2294 جنریٹرز کا معاہدہ کیا، ایک جنریٹر کی قیمت ایک لاکھ 94 ہزار روپے رکھی گئی تھی مگر یہ کنٹریکٹر جنریٹرز سپلائی نہ کرسکا جس پر فوج نے یہ معاہدہ فرم کے رسک اور اخراجات کی بنیاد پر منسوخ کردیا تاہم یہی ٹھیکیدار چار سال بعد 2011ءمیں پھر سامنے آگیا اور اسکی درخواست پر پھر دوبارہ معاہدہ کیا گیا تاہم اس بار جنریٹرز جاپان سے درآمد ہونا تھے اور فی یونٹ قیمت ایک لاکھ 93 ہزار پانچ سو رکھی گئی تاہم کنٹریکٹر 2294 میں سے صرف 880 جنریٹرز ہی سپلائی کرسکا مگر اسے 18 کروڑ 35 لاکھ 92 ہزار 800 روپے کی ادائیگی کردی گئی تاہم جب پاک فوج کے انسپکٹوریٹ آف الیکٹرانکس اینڈ انسٹرومنٹس چکلالہ نے ان جنریٹرز کا معائنہ کیا تو یہ انکشاف ہوا کہ یہ جنریٹرز جاپان کے نہیں بلکہ میڈ ان چائنا ہیں۔ ڈی جی پروکیورمنٹ نے فرم پر واضح کردیا کہ وہ ان جنریٹرز کو تبدیل کرے ورنہ ایک بار پھر رسک اور اخراجات کی بنیاد پر انکا کنٹریکٹ دوبارہ منسوخ کردیا جائے گا تاہم یہ جنریٹرز تبدیل نہ کئے گئے اور نہ ہی ٹھیکیداروں کو دی جانےوالی رقم واپس وصول ہوسکی۔ آڈٹ حکام نے نومبر 2012ءمیں رقم کی وصول نہ ہونےکی نشاندہی کی تو آڈٹ حکام کو ڈی جی پروکیورمنٹ نے جواب دیا کہ چونکہ جنریٹرز کے معائنے کے ذمہ داری انسپکٹوریٹ آف الیکٹرانکس اینڈ انسٹرومنٹ کی تھی لہٰذا 18 کروڑ کی وصولی کا جواب ان سے لیا جائے، اس معاملے پر محکمانہ اکاﺅنٹس کمیٹی کا اجلاس 27 جنوری 2014ءکو ہوا اور ڈی جی پروکیورمنٹ کو ہدایت کی گئی کہ وہ اس کنٹریکٹ کو منسوخ کریں اور فرم کو بلیک لسٹ کیا جائے تاہم رپورٹ کو فائنل کرنے تک اس حوالے سے فوج کے شعبہ خریداری نے کوئی جواب نہ دیا جس پر آڈیٹر جنرل نے مطالبہ کیا ہے کہ جنریٹرز فراہم کرنیوالی فرم سے رقم وصول کی جائے۔

Sunny

9°C

اسلام آباد

Sunny
Humidity: 54%
Wind: NW at 17.70 km/h
Sunday 8°C / 16°C Partly cloudy
Monday 10°C / 19°C Partly cloudy
Tuesday 11°C / 19°C Partly cloudy
Wednesday 12°C / 19°C Sunny
Thursday 11°C / 18°C Sunny
Friday 10°C / 17°C Sunny
Saturday 10°C / 17°C Mostly cloudy

تازہ ترین خبریں

کالم / بلاگ