ہیڈلائنز


جے آئی ٹی کی حسن نواز سے 7 گھنٹے تک پوچھ گچھ

Written by | روزنامہ بشارت

اسلام آباد: جے آئی ٹی نے حسین نواز کے بعد وزیراعظم کے دوسرے صاحبزادے حسن نواز سے بھی 7 گھنٹے تک پوچھ گچھ کی۔

 حسن نواز کو جے آئی ٹی کے سامنے دو روز قبل پیش ہونا تھا تاہم ان ہی کی درخواست پر مشترکہ تحقیقاتی ٹیم نے انہیں آج پیش ہونے کی اجازت دی تھی، حسن نواز جے آئی ٹی کی ہدایت کے مطابق اپنے ہمراہ کئی دستاویزات بھی لائے جہاں 5 رکنی تحقیقاتی ٹیم نے تقریباً 7 گھنٹے تک حسن نواز سے پوچھ گچھ کی۔

حسن نواز جے آئی ٹی میں اپنا بیان ریکارڈ کرانے کے بعد جوڈیشل اکیڈمی سے باہر آئے اور لیگی کارکنوں کے نعروں کا ہاتھ ہلا کر جواب دیا اور میڈیا سے بات کئے بغیر روانہ ہو گئے۔

 

دوسری جانب وزیر اعظم کے بڑے صاحبزادے حسین نواز کو بھی چوتھی پیشی کا سمن جاری کردیا گیا ہے اور انہیں ہفتے کے روز طلب کیا گیا ہے۔

Clear

8°C

اسلام آباد

Clear
Humidity: 70%
Wind: W at 6.44 km/h
Thursday 7°C / 14°C Sunny
Friday 9°C / 15°C Sunny
Saturday 10°C / 16°C Mostly sunny
Sunday 9°C / 17°C Sunny
Monday 11°C / 15°C Partly cloudy
Tuesday 9°C / 15°C Mostly sunny
Wednesday 11°C / 16°C Partly cloudy

تازہ ترین خبریں

کالم / بلاگ