ہیڈلائنز


نہال ہاشمی کا بیان تو سپریم کورٹ پر لفظی حملہ تھا

Written by | روزنامہ بشارت

پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر میڈیا سے بات کرتے ہوئے اعتزاز احسن نے کہا کہ نہال ہاشمی میں نوازشریف بولتا ہے، نہال ہاشمی کا بیان تو سپریم کورٹ پر لفظی حملہ تھا یہ تو ماضی میں باضابطہ حملہ بھی کرچکے ہیں، سپریم کورٹ پر حملہ کرنے والے آج سینئر وزیر بنے بیٹھے ہیں۔ اگر نوازشریف وزیراعظم رہے تو دوسال میں نہال ہاشمی کو گورنر لگائیں گے۔

اعتزاز احسن نے کہا کہ شریف برادران بالکل مافیا ہیں،ان کا کسی سے گزارہ ہوہی نہیں سکتا، وہ اس نظام کے لاڈلے اور بگڑے ہوئے بچے ہیں۔ وہ خود یا کوئی اور سیاستدان یہ بات کہے تو بات اور ہوتی ہے۔ لیکن سپریم کورٹ کے جج صاحبان کو اس طرح کے ریمارکس نہیں دینے چاہیے تھے،  اس قسم کے ریمارکس فضا آلودہ کرتے ہیں، جج صاحبان کو فیصلہ لکھنا چاہیے۔

Clear

19°C

اسلام آباد

Clear
Humidity: 47%
Wind: N at 11.27 km/h
Tuesday 17°C / 25°C Sunny
Wednesday 18°C / 27°C Sunny
Thursday 21°C / 26°C Sunny
Friday 19°C / 26°C Sunny
Saturday 18°C / 25°C Sunny
Sunday 20°C / 24°C Sunny
Monday 18°C / 25°C Sunny

تازہ ترین خبریں

کالم / بلاگ