ہیڈلائنز


پارلیمنٹ میں تماشا لگانے والوں نے تماشا لگایا لیکن ہم اپنے کام کرتے رہیں گے

Written by | روزنامہ بشارت

 

اسلام آباد: پارلیمنٹ میں اپوزیشن کے احتجاج اور نعرے بازی کے حوالے سے پارلیمنٹ کے باہر میڈیا سے غیررسمی بات کرتے ہوئے وزیراعظم نوازشریف نے کہا کہ صدر مملکت ممنون حسین کا خطاب مثبت اور اچھا تھا لیکن اس دوران اپوزیشن کے رویئے پر وہی کہوں گا جو پوری قوم کہہ رہی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ پارلیمنٹ میں تماشا لگانے والوں نے تماشا لگایا لیکن ہم اپنے کام کرتے رہیں گے اور جمہوریت اپنے 5 سال پورے کرے گی۔
 
واضح رہے کہ پارلیمنٹ میں صدر مملکت ممنون حسین کی تقریر کے دوران اپوزیشن نے بھرپور احتجاج اور نعرے بازی کی جب کہ ایوان جمشید دستی کی سیٹیوں سے گونجتا رہا۔ جمشید دستی نے سروسز چیفس کےقریب مہمانوں کی گیلری کے پاس جاکر سیٹیاں بجائیں جس پر آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سمیت تمام سروسز چیفس بھی جمشید دستی کی طرف دیکھتے رہے۔
Clear

11°C

اسلام آباد

Clear
Humidity: 57%
Wind: NW at 11.27 km/h
Tuesday 10°C / 18°C Sunny
Wednesday 10°C / 18°C Sunny
Thursday 10°C / 19°C Partly cloudy
Friday 12°C / 20°C Partly cloudy
Saturday 13°C / 18°C Partly cloudy
Sunday 13°C / 17°C Partly cloudy
Monday 12°C / 16°C Sunny

تازہ ترین خبریں

کالم / بلاگ