ہیڈلائنز


مسئلوں کو سڑکوں پر نہیں پارلیمنٹ میں حل کرنا چاہتے تھے

Written by | روزنامہ بشارت

سید خورشید شاہ نے کہا کہ صدر ممنون حسین کو پارلیمنٹ میں جن معاملات پر بات کرنی چاہیئے تھی ان پر انہوں نے کوئی بات نہیں کی۔

خورشید شاہ نے کہا کہ ہماری کوشش ہے کہ ہم اپنے مسئلوں کو سڑکوں پر نہیں پارلیمنٹ میں حل کرنا چاہتے تھے جبکہ حکومت چاہتی ہے کہ ہم پارلیمنٹ کے بجائے ان مسئلوں کو سڑکوں پر لے جائیں۔

خورشید شاہ نے کہا کہ پاکستان میں کرپش، دہشتگردی، نیشنل کمیشن کے مسائل جو پارلیمنٹ اور صدر سے تعلق رکھتے ہیں، موجود ہیں جن پر صدر نے ایک مرتبہ بھی تواجہ نہیں دلائی۔

فاٹا کے مسئلے (فاٹا اصلاحات) پر بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ اس مسئلے میں خود حکومت نے ایک کمیٹی بنائی اور یہ مسئلہ صدر کی اجازت سے پارلیمنٹ میں آیا جس کے بعد پارلیمنٹ نے اسے ختم کردیا جو کہ فاٹا کی عوام کے ساتھ بہت بڑا مذاق ہے جس پر صدر نے کوئی نوٹس نہیں لیا۔

قبل ازیں صدر پاکستان ممنون حسین نے پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کیا، اس دوران اپوزیشن ارکان نے ہنگامہ آرائی کرتے ہوئے گو نواز گو کے نعرے لگائے اور اجلاس سے واک آوٹ کیا۔

Partly cloudy

11°C

اسلام آباد

Partly cloudy
Humidity: 59%
Wind: NNW at 11.27 km/h
Tuesday 13°C / 20°C Partly cloudy
Wednesday 13°C / 20°C Sunny
Thursday 12°C / 19°C Sunny
Friday 10°C / 17°C Sunny
Saturday 10°C / 17°C Mostly cloudy
Sunday 10°C / 16°C Partly cloudy
Monday 13°C / 16°C Partly cloudy

تازہ ترین خبریں

کالم / بلاگ