ہیڈلائنز


آپ چپ کر جائیں سب کیمرے آن ہیں، عابدشیر علی کی نہال ہاشمی کو تنبیہ

Written by | روزنامہ بشارت

 

اسلام آباد: جے آئی ٹی کو دھمکیاں دینے کے بعد مسلم لیگ (ن) کے سینیٹر نہال ہاشمی نے عابد شیر علی کو ورغلاتے ہوئے انوکھا مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ ملک میں بجلی نہیں آرہی تو لوگوں کو موم بتیاں گفٹ کردیں تاکہ وہ اپنی سحری اور افطاری کو رومینٹک بنا سکیں۔
 
تفصیلات کے مطابق وزیر مملکت برائے پانی و بجلی عابد شیر علی پارلیمنٹ ہاﺅس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرنے لگے تو سینیٹر نہال ہاشمی بھی وہاں آگئے اور عابد شیر علی سے کہنے لگے کہ یہ بیان دیں کہ واپڈا میں جو لوگ پاکستان پیپلز پارٹی نے بھرتی کئے ہیں وہ بغاوت کررہے ہیں اور سحر اور افطار میں بجلی نہ بھیجنے کا وعدہ پورا نہیں کررہے انہوں نے یہ بھی کہا کہ آپ لوگوں کو موم بتیاں گفٹ کردیں کیونکہ لائٹ تو نہیں آرہی اس سے لوگ موم بتیاں جلا کر اپنی سحری اور افطاری کو رومینٹک بنالیں سینیٹر نہال ہاشمی کی بات مکمل ہونے کے بعد عابد شیر علی نے انہیں کہا کہ آپ چپ کر جائیں سب کیمرے آن ہیں جس کے بعد وہ چلے گئے۔
Mostly cloudy

27°C

اسلام آباد

Mostly cloudy
Humidity: 83%
Wind: ESE at 11.27 km/h
Saturday 23°C / 27°C Thunderstorms
Sunday 23°C / 30°C Scattered thunderstorms
Monday 23°C / 28°C Thunderstorms
Tuesday 23°C / 26°C Thunderstorms
Wednesday 22°C / 26°C Thunderstorms
Thursday 22°C / 27°C Thunderstorms
Friday 23°C / 27°C Thunderstorms

تازہ ترین خبریں

کالم / بلاگ