ہیڈلائنز


پیٹرولیم نرخوں‌ میں کمی

Written by | روزنامہ بشارت

اسلام آباد: وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کردیا۔

اسلام آباد میں اعلان کرتے ہوئے اسحاق ڈار نے کہا کہ ڈیزل کی فی لیٹر قیمت میں 1 روپے 60 پیسے کی کمی کی گئی ہے جس کے بعد ڈیزل 83 روپے سے کم ہوکر 81.40 روپے فی لیٹر کی قیمت تک پہنچ گیا۔

اسحاق ڈار نے اعلان کیا کہ پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 1 روپے 20 پیسے کی کمی کی گئی ہے جس کے بعد پیٹرول کی نئی قیمتیں 72.80 ہوگئی ہے، نئی قیمتوں کا اطلاق آج رات 12 بجے سے ہوگا۔

قبل ازیں اوگرا کی جانب سے وزارتِ خزانہ کو سمری ارسال کی گئی تھی جس میں پیٹرولیم مصنوعات میں کمی کی سفارش کی گئی تھی، جس کے تحت پیٹرول کی قیمت 2 روپے 10 پیسے جبکہ مٹی کا تیل 3 روپے فی لیٹر سستا ہونے کا امکان تھا۔

علاوہ ازیں اوگرا نے وزارتِ پیٹرولیم کو ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں ایک روپیہ 80 پیسہ فی لیٹر جبکہ لائٹ ڈیزل کی قیمت میں ایک روپے 50 پیسے فی لیٹر قیمتیں کم کرنے کی سفارش بھی کی تھی

Scattered thunderstorms

29°C

اسلام آباد

Scattered thunderstorms
Humidity: 53%
Wind: SW at 11.27 km/h
Monday 23°C / 29°C Thunderstorms
Tuesday 22°C / 30°C Sunny
Wednesday 23°C / 30°C Sunny
Thursday 23°C / 31°C Sunny
Friday 26°C / 31°C Sunny
Saturday 28°C / 30°C Scattered thunderstorms
Sunday 26°C / 30°C Sunny

تازہ ترین خبریں

کالم / بلاگ