ہیڈلائنز


نہال ہاشمی کوعدلیہ اور جے آئی ٹی کو دھمکیاں دینے کے جرم میں گرفتار کیاجائے، تحریک انصاف

Written by | روزنامہ بشارت

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف نے مسلم لیگ ن کے سینیٹر نہال ہاشمی کی متنازع تقریر پر ردعمل میں کہا کہ نہال ہاشمی کو کھلے عام عدلیہ اور جے آئی ٹی کو دھمکیاں دینے کے جرم میں گرفتار کیا جائے۔
الیکشن کمیشن کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری نے کہا کہ نہال ہاشمی کا بیان بغاوت اور دہشت گردی کے مترادف ہے، تحریک انصاف اور عوام سپریم کورٹ کے ججز اور جے آئی ٹی کیخلاف کسی سازش کامیاب نہیں ہونے دینگے۔
فواد چوہدری نے کہا کہ آرٹیکل 190 کے تحت فوج کی ذمے داری ہے کہ سپریم کورٹ کے احکامات پرعملدرآمد کو یقینی بنائے۔ سازشی ٹولہ جے آئی ٹی اور اداروں کو پھنسانا چاہ رہا ہے تاکہ تفتیش رک جائے۔ ججزکے خلاف اسکینڈل بنانا قابل مذمت ہے۔ نہال ہاشمی نے کھلی دھمکی ہے، اس پرتحریک انصاف کو تشویش ہے۔ حسین نواز کی پیشی کے بعد اسلام آباد میں صورتحال تبدیل ہورہی ہے۔

Clear

23°C

اسلام آباد

Clear
Humidity: 67%
Wind: NNE at 11.27 km/h
Friday 23°C / 29°C Sunny
Saturday 24°C / 30°C Sunny
Sunday 21°C / 30°C Scattered thunderstorms
Monday 22°C / 30°C Sunny
Tuesday 23°C / 30°C Scattered thunderstorms
Wednesday 23°C / 30°C Sunny
Thursday 23°C / 30°C Sunny

تازہ ترین خبریں

کالم / بلاگ