ہیڈلائنز


ستمبر تک ہر ضلع میں پاسپورٹ آفس قائم کر دیں گے،چوہدری نثار

Written by | روزنامہ بشارت

اسلام آباد:وزیر داخلہ چوہدری نثارعلی خان نےکہا ہےکہ ستمبرتک ہرضلع میں پاسپورٹ آفس قائم کر دیں گےجبکہ چند ماہ میں ای پاسپورٹ کی سہولت بھی فراہم کردی جائےگی۔

اسلام آباد سےملک کےمختلف شہروں لاہور،فیصل آباد، سرگودھامیں ایگزیکیٹو پاسپورٹ دفاتر کا افتتاح کے موقع پر اپنے خطاب میں وزیر داخلہ کا کہنا تھا میگا سینٹرز کو 24 گھنٹے کام کرنا چاہئے۔نادرا میگا سینٹر کے قیام کا مقصد شفافیت ہے جبکہ عوام کو نزدیک ترین علاقے میں سہولت میسر ہونی چاہئے۔تمام صوبوں میں 9 میگا سینٹرز کی تعمیر جاری ہے،کوشش ہے نادرا سینٹرعالمی معیار کی سہولیات فراہم کریں۔

ان کا کہناتھا کہ کوئی ایسا ضلع نہیں جہاں پاسپورٹ دفتر ںہ ہوجبکہ 2013 میں صرف 88 پاسپورٹ ضلعی دفاتر تھے۔وزیرداخلہ کا کہنا تھا کہ حکومت چاہتی ہے کہ ڈاک خانوں کی عمارات میں نادرا سہولیات فراہم کی جائیں۔

چوہدری ںثار نے بتایاآئندہ شناختی کارڈ بلاک کیے جانے سے قبل نوٹس دیا جائے گا۔ انھوں نے بتایا پونے دو لاکھ پاسپورٹ کینسل کیے گئے ہیں جبکہ وزیرداخلہ کا کہناتھا کہ تمام اقدامات کا مقصد قومی سلامتی ہے۔

Sunny

23°C

اسلام آباد

Sunny
Humidity: 39%
Wind: NW at 11.27 km/h
Thursday 21°C / 29°C Sunny
Friday 21°C / 29°C Sunny
Saturday 21°C / 28°C Sunny
Sunday 20°C / 28°C Mostly sunny
Monday 18°C / 26°C Mostly sunny
Tuesday 18°C / 25°C Sunny
Wednesday 21°C / 27°C Sunny

تازہ ترین خبریں

کالم / بلاگ