ہیڈلائنز


فردوس عاشق اعوان پی ٹی آئی سیالکوٹ کے ڈار برادران کے ہمراہ اسلام آباد پہنچیں

Written by | روزنامہ بشارت
پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کی اہم وکٹ گرا دی، سابق وفاقی وزیر فردوس عاشق اعوان نے عمران خان سے ملاقات کے بعد پی ٹی آئی میں شمولیت کا اعلان کر دیا۔ سیالکوٹ سے تعلق رکھنے والی سابق وفاقی وزیر فردوس عاشق اعوان پی ٹی آئی سیالکوٹ کے ڈار برادران کے ہمراہ اسلام آباد پہنچیں، جہاں سیکرٹری جنرل پی ٹی آئی جہانگیر ترین سے ملاقات میں انہوں نے پارٹی میں شمولیت کا فیصلہ کیا۔ فردوس عاشق اعوان جہانگیر ترین کے ہمراہ عمران خان سے ملاقات کیلئے نتھیا گلی پہنچیں۔ سابق وفاقی وزیر فردوس عاشق اعوان نے عمران خان سے ملاقات کے بعد پی ٹی آئی میں باقاعدہ شمولیت کا اعلان کیا اور عمران خان کی قیادت پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا۔ فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ عمران خان کی باصلاحیت قیادت پر بھرپور اعتماد ہے اور تحریک انصاف ہی ملک کو بحرانوں سے نکالنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔ فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف کی قیادت اور منشور پر مکمل اعتماد کا اظہار کرتی ہوں، عمران خان قوم کی امیدوں کا مرکز ہیں، بطور کارکن تحریک انصاف کا پرچم تھاموں گی اور نئے پاکستان کی تعمیر کی تحریک میں اپنا حصہ ڈالوں گی۔ ان کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی عوام کی آواز بن کر کرپٹ مافیا کا صفایا کرے گی۔  
Clear

24°C

اسلام آباد

Clear
Humidity: 78%
Wind: NNW at 11.27 km/h
Friday 25°C / 31°C Thunderstorms
Saturday 25°C / 29°C Thunderstorms
Sunday 22°C / 28°C Thunderstorms
Monday 22°C / 27°C Thunderstorms
Tuesday 23°C / 28°C Thunderstorms
Wednesday 21°C / 28°C Thunderstorms
Thursday 22°C / 28°C Thunderstorms

تازہ ترین خبریں

کالم / بلاگ