ہیڈلائنز


جمائما خان نے بنی گالہ اراضی سے متعلق عمران خان کے بیانات کی تصدیق کردی

Written by | روزنامہ بشارت

بنی گالہ اراضی کیسے خریدی گئی، جمائما کا موقف سامنے آگیا، جمائما نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹرپر اپنے پیغام میں عمران خان کے بیان کو درست قرار دیدیا ہے۔

گذشتہ روز نااہلی کیس میں سربراہ تحریک انصاف عمران خان نے مائیکروبلاگنگ ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں کہا تھا کہ میں نے اپنا پیسہ واپس پاکستان لا کر اس پیسے سے بنی گالہ کی زمین خریدی۔

جس کو ری ٹویٹ کرتے ہوئے جمائما خان نے اسے سچ قرار دیا۔

عمران خان نے موقف اختیار کیا تھا کہ انہوں نے برطانیہ میں پروفیشنل کرکٹ 1979تک نہیں 1988 تک کھیلی، جب کہ جمائما کی جانب سے بھیجی گئی رقم پبلک فنڈزنہیں تھی اور رقم کا لین دین میاں اور بیوی کے درمیان ہوا تو اسے منی لانڈرنگ نہیں کہا جاسکتا

لندن فلیٹ کرکٹ کی جائزکمائی سے خریدا گیا تھا اور کبھی پاکستان کے باہرکوئی رقم منتقل نہیں کی گئی، راشد خان کو3 مارچ 2002 کو 700 پاؤنڈ کسی اورذریعے سے آئے، مئی اورجون 2003 میں بھیجے گئے ایک لاکھ 20 ہزارسے زائد ڈالرنہیں ملے جو کہ راشد خان کے پاس ہی رہے۔

عمران خان نے اپنے جواب میں کہا ہے کہ بنی گالا اراضی کیلئے جمائمہ نے 4 کروڑ 8 لاکھ روپے دیئے۔

Clear

13°C

اسلام آباد

Clear
Humidity: 37%
Wind: W at 6.44 km/h
Monday 9°C / 16°C Sunny
Tuesday 8°C / 13°C Partly cloudy
Wednesday 5°C / 15°C Sunny
Thursday 6°C / 15°C Mostly sunny
Friday 11°C / 13°C Sunny
Saturday 9°C / 14°C Sunny
Sunday 11°C / 15°C Mostly sunny

تازہ ترین خبریں

کالم / بلاگ