ہیڈلائنز


نریندر مودی’ایماندار‘ شخص ، وہ بیرون ملک پڑے غیر قانونی بھارتی اثاثے واپس لائے: عمران خان

Written by | روزنامہ بشارت

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے کہا ہے کہ بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کا پاکستان اور مسلمانوں کی طرف رویہ ناقابل برداشت ہے مگر ایک بات تسلیم کرنی چاہئے کہ وہ ایک ایماندار شخص ہیں جنہوں نے بھارتی بہتری کے اقدمات کئے اور 627 افراد کے غیر ملکی اثاثے جو سوئس عدالتوں میں پڑے تھے وہ واپس لے کر آئے ہیں جبکہ ہمارے وزیر خزانہ قرضے مانگنے کے علاوہ کچھ نہیں کرتے اور نواز شریف خود ٹیکس چور ہیں۔ آزادی دھرنے سے خطاب

میں انہوں نے کہا کہ اسحاق ڈار جیسا نا اہل وزیر خزانہ آج تک نہیں دیکھا جو آج بھی آئی ایم ایف کی شرائط پر مزید قرضہ لینے کے لئے بجلی مہنگی کرنے کے لئے کوشاں ہیں، دوسری جانب ملک کے گمشدہ صدر نے بجلی کا کروڑوں روپے کا بل ادا کرنا ہے اور اپوزیشن اور حکومت بھی اس وقت مک مکا کی پالیسی پر چل رہے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ ہم یہاں عوام کی بات کرتے ہیں اور ہمارے دھرنے کے سبب ہی ملک میں تیل کی قیمتیں کم ہو ئی ہیں، ہم مہنگائی مزید کم کروائیں گے، وزیر اعظم نواز شریف کے شاہانہ طرز زندگی کی قیمت عوام ادا کرتے ہیں اور اب تو سینیٹر ذولفقار کھوسہ نے بھی اس بات کی تصدیق کر دی ہے۔ کپتان کے دھرنے کے 90 روز مکمل ہونے پر عوام کو مبارکباد بھی دی۔  

Clear

10°C

اسلام آباد

Clear
Humidity: 63%
Wind: NNW at 11.27 km/h
Wednesday 10°C / 19°C Sunny
Thursday 10°C / 18°C Partly cloudy
Friday 11°C / 20°C Partly cloudy
Saturday 12°C / 20°C Sunny
Sunday 12°C / 18°C Sunny
Monday 11°C / 16°C Partly cloudy
Tuesday 12°C / 16°C Sunny

تازہ ترین خبریں

کالم / بلاگ