ہیڈلائنز


مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فورسز کی درندگی

Written by | روزنامہ بشارت

اسلام آباد: مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی پامالیوں پر مشیر خارجہ سرتاج عزیز نے اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل کو خط لکھ دیا۔

تفصیلات کے مطابق مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فورسز کی درندگی کے خلاف مشیر خارجہ سرتاج عزیز نے اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انٹونیو گٹریز کو خط لکھ دیا۔

خط میں سرتاج عزیز نے لکھا کہ بھارت مقبوضہ کشمیر میں بدترین مظالم کر رہا ہے۔ بھارت مسلمانوں کی اکثریت کو تبدیل کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔

سرتاج عزیز کا کہنا تھا کہ بھارتی فورسز نے کئی معصوم کشمیریوں کو شہید کیا۔ پیلٹ گن کے استعمال سے متعدد کشمیری بچے بینائی سے محروم ہو گئے۔ مسئلہ کشمیر اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق حل کیا جانا چاہیئے۔

خط میں مزید کہا گیا کہ اقوام متحدہ مقبوضہ کشمیر میں ہونے والے مظالم کا نوٹس لے اور بھارتی فورسز کے مظالم کو روکے۔

یاد رہے کہ آج بھارتی فوج نے مقبوضہ کشمیر میں ایک بار پھر درندگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے حریت پسندوں کے خلاف آپریشن شروع کردیا جس میں 12 کشمیری شہید ہوگئے

Clear

22°C

اسلام آباد

Clear
Humidity: 62%
Wind: NNW at 11.27 km/h
Saturday 24°C / 30°C Sunny
Sunday 21°C / 30°C Scattered thunderstorms
Monday 22°C / 30°C Sunny
Tuesday 23°C / 30°C Scattered thunderstorms
Wednesday 23°C / 30°C Sunny
Thursday 23°C / 30°C Sunny
Friday 23°C / 30°C Sunny

تازہ ترین خبریں

کالم / بلاگ