ہیڈلائنز


جے آئی ٹی نے حسین نواز کے اعتراضات مسترد کر دیئے

Written by | روزنامہ بشارت

اسلام آباد: پانامہ جے آئی ٹی نے دو ممبران پر حسین نواز کے اعتراضات مسترد کر دیئے،طلبی کے باوجود پیش نہ ہونے کا معاملہ سپریم کورٹ کے سامنے اُٹھانے کا فیصلہ کیا گیا ہے،

پانامہ کیس میں وزیراعظم اور اُن کے بچوں سے تفتیش کے معاملہ پر جے آئی ٹی نے حسین نواز کے اعتراضات پر جواب عملدرآمد بنچ کو جمع کرا دیا

 

ٹیم کے دو ممبران عامر عزیز اور بلال رسول پر اعتراضات مسترد کر دیئے گئے۔

 

جے آئی ٹی ذرائع کے مطابق حسین نواز طلبی کے باوجود مشترکہ تحقیقاتی ٹیم کے سامنے پیش نہیں ہوئے، جو سوالیہ نشان ہے، معاملہ پیر کو سپریم کورٹ کے سامنے رکھا جائے گا۔

 

حسین نواز کا مؤقف ہے کہ جے آئی ٹی کے دو ممبران بلال رسول اور عامر عزیز کی سیاسی وابستگیاں ہیں، ایس ای سی پی کے نمائندے بلال رسول پی ٹی آئی کے بانی رہنماؤں میں سے ہیں، جبکہ عامر عزیز بھی مشرف دور میں حدیبیہ پیپلز ملز تحقیقاتی ٹیم کا حصہ رہے، سماعت 29 مئی کو ہوگی ۔

 

Sunny

30°C

اسلام آباد

Sunny
Humidity: 63%
Wind: NW at 11.27 km/h
Saturday 25°C / 30°C Thunderstorms
Sunday 23°C / 29°C Thunderstorms
Monday 22°C / 28°C Thunderstorms
Tuesday 23°C / 28°C Thunderstorms
Wednesday 23°C / 28°C Thunderstorms
Thursday 22°C / 26°C Thunderstorms
Friday 21°C / 26°C Thunderstorms

تازہ ترین خبریں

کالم / بلاگ