ہیڈلائنز


صدرممنون حسین کی تنخواہ چھ لاکھ اضافےکے بعد سولہ لاکھ روپے ماہانہ

Written by | روزنامہ بشارت

گزشتہ روز وفاقی وزیرخزانہ اسحاق ڈار کی طرف سے پیش کیے گئے بجٹ میں صدر مملکت کی تنخواہ میں اضافے کا بھی اعلان کیا گیا جبکہ وزیراعظم کے دفتر کا بجٹ 91 کروڑ 67 لاکھ روپے سالانہ کر دیا گیا ہے۔

دستاویز کے مطابق ایوان صدر کےلیے 95 کروڑ 96 لاکھ روپے مختص کیے گئے ہیں جس میں سے ایوان صدرکے ملازمین کی تنخواہوں اورمراعات کیلیے 65 کروڑ 33 لاکھ روپے مختص کیے گئے ہیں۔

ممنون حسین کے صوابدیدی فنڈز کےلیے 10 لاکھ روپے،ایوان صدر کے باغیچوں کےلیے 4 کروڑ13 لاکھ روپے،گاڑیوں کےلیے 3 کروڑ 97 لاکھ روپے، ڈسپنسری کےلیے 2 کروڑ 12 لاکھ روپے جبکہ صدر مملکت کے بیرون ممالک دوروں کےلیے 1کروڑ32 لاکھ روپے مختص کیے گئے ہیں۔

Clear

26°C

اسلام آباد

Clear
Humidity: 85%
Wind: NNW at 6.44 km/h
Thursday 24°C / 28°C Thunderstorms
Friday 22°C / 26°C Thunderstorms
Saturday 21°C / 27°C Thunderstorms
Sunday 22°C / 28°C Thunderstorms
Monday 22°C / 29°C Thunderstorms
Tuesday 23°C / 29°C Sunny
Wednesday 23°C / 29°C Thunderstorms

تازہ ترین خبریں

کالم / بلاگ