ہیڈلائنز


ہم اس بجٹ کو خسارے کا بجٹ کیوں کہتے ہیں

Written by | روزنامہ بشارت

چونکہ آمدنی کی مد میں وفاقی حکومت کو حاصل ہونے والی رقم کا ایک بڑا حصہ قومی مالیاتی کمیشن (این ایف سی) ایوارڈ کے تحت صوبوں تک منتقل کر دیا جاتا ہے لہٰذا آئندہ مالی سال کے لیے وفاقی حکومت نے 2,926.1 ارب روپے آمدنی کا ہدف مقرر کیا ہے۔

حکومتی اکاؤنٹنگ کنونشن کے مطابق صوبوں کو منتقل کی جانے والی رقم کو اخراجات میں شمار نہیں کیا جاتا لہٰذا جب آپ صوبوں کو منتقل کیے جانے والی رقم کو وفاق کی کل آمدنی میں سے نکال دیتے ہیں تو آپ کے پاس جو اعداد و شمار باقی رہ جاتے ہیں انہیں وفاق کی نیٹ آمدن کہا جاتا ہے۔

جس کے بعد وفاقی حکومت صوبائی حکومتوں سے امید کرتی ہے کہ وہ 347.3 ارب روپے کا سرپلس چلائیں گی کیونکہ یہ فرض کر لیا جاتا ہے کہ صوبوں کے پاس وفاق کی جانب سے موصول ہونے والے تمام فنڈز کو خرچ کرنے کی گنجائش نہیں ہے۔

اگر حکومت قومی خزانے میں موجود رقم سے زیادہ خرچ کرتی ہے تو اس کے پاس یہ خلاء پر کرنے کے لیے صرف تین آپشن موجود ہوتے ہیں۔

پہلا یہ کہ حکومت اس خسارے کو کم کرنے کے لیے مزید کرنسی نوٹ چھاپے اور یہ عمل افراط زر میں اضافے کا باعث ہوتا ہے کیونکہ آپ کے پاس پیسے تو زیادہ ہو جاتے ہیں لیکن سامان کم ہو جاتا ہے۔

دوسرا آپشن یہ ہے کہ مستقبل کے لیے قرضے لیے جائیں، لیکن اس سے قومی قرضوں میں اضافہ ہوگا۔

تیسرا آپشن یہ ہے کہ عوام پر لاگو ٹیکس میں اضافہ کیا جاتا ہے یا پھر دیگر ذرائع سے فنڈز میں اضافہ کیا جائے، جیسے کہ پاور ٹیرف، لیکن اس سے ان لوگوں پر زیادہ بوجھ آجاتا ہے جو پہلے ہی ٹیکس ادا کر رہے ہوتے ہیں۔

تاہم ان تمام آپشنز کے ناخوشگوار نتائج ہوتے ہیں، لہٰذا جتنا زیادہ خسارہ ہوگا اتنا ہی زیادہ ان آپشن کا اثر ہوگا۔

پاکستان میں صحت اور تعلیی اخراجات کی سب سے زیادہ ذمہ داری صوبائی حکومتوں کی ہوتی ہے جبکہ وفاقی حکومت کا ان اخراجات میں بہت کم حصہ ہوتا ہے جن میں کچھ ہسپتال، ہائیر ایجوکیشن کمیشن، وزارتوں کے اخراجات اور چند پروگرام شامل ہیں۔

صحت اور تعلیم کے اخراجات صوبائی حکومتوں کے بجٹ میں نمایاں ہوتے ہیں جو وفاقی بجٹ کے بعد جاری کیے جاتے ہیں۔

Mostly sunny

15°C

اسلام آباد

Mostly sunny
Humidity: 51%
Wind: NNW at 11.27 km/h
Sunday 11°C / 20°C Mostly sunny
Monday 11°C / 20°C Sunny
Tuesday 13°C / 18°C Partly cloudy
Wednesday 11°C / 20°C Sunny
Thursday 10°C / 20°C Sunny
Friday 11°C / 17°C Sunny
Saturday 12°C / 17°C Sunny

تازہ ترین خبریں

کالم / بلاگ