ہیڈلائنز


جے آئی ٹی مریم نوازکو بھی طلب کریگی

Written by | روزنامہ بشارت

اسلام آباد : سینئر تجزیہ نگار چوہدری غلام حسین نے انکشاف کیا ہے کہ پاناما لیکس تحقیقات کیلئے تشکیل جے آئی ٹی مریم نوازشریف کو بھی طلب کریگی ۔

 
چینل 24نیوز کے مطابق پروگرام کے دوران تجزیہ پیش کرتے ہوئے انکا کہنا تھا کہ جے آئی ٹی  جہاں وزیر اعظم نوازشریف ، حسن اور حسین نواز کو طلب کر رہی ہے وہی مریم نواز کو بھی طلب کریگی کیونکہ وہ بینی فشری آنر ہیں ۔

انہوں نے مزید انکشاف کیا کہ جے آئی ٹی پر شریف فیملی بلبلا اٹھی ہے اور مطالبہ کیا جارہا ہے کہ ممبران کو نکالا جائے مگر یہ کس کس کو نکالیں گے ۔”یہ تماشا بہت سنجیدہ ہو تا جا رہا ہے “ ۔
چوہدری غلام حسین نے کہا کہ شریف خاندان کا دفاع کرنے والوں کو خبر دے دیں کہ جے آئی ٹی مریم نواز کو بھی طلب کریگی ۔

Sunny

28°C

اسلام آباد

Sunny
Humidity: 65%
Wind: SSE at 11.27 km/h
Saturday 25°C / 30°C Thunderstorms
Sunday 23°C / 29°C Thunderstorms
Monday 22°C / 28°C Thunderstorms
Tuesday 23°C / 28°C Thunderstorms
Wednesday 23°C / 28°C Thunderstorms
Thursday 22°C / 26°C Thunderstorms
Friday 21°C / 26°C Thunderstorms

تازہ ترین خبریں

کالم / بلاگ