ہیڈلائنز


جےآئی ٹی میں شامل کسی بھی رکن کا کسی سیاسی جماعت سے کوئی تعلق نہیں ہے

Written by | روزنامہ بشارت

 

اسلام آباد: پاناما کیس کی جے آئی ٹی کی جانب سے تحقیقات کا سلسلہ جاری ہے۔ جے آئی ٹی ٹیم نے وزیر اعظم کے بیٹے حسین نواز ، طارق شفیع کی جانب سے ٹیم پر لگائے جانے والے الزامات کا جواب تیار کر لیا ہے۔ ٹیم کی جانب سے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ اس پر الزامات عائد کرنا تحقیقات کو متاثر کرنے کی کوشش ہے۔ ٹیم کی جانب سے یہ بھی کہا گیا ہے کہ ٹیم میں شامل کسی بھی رکن کا کسی سیاسی جماعت سے کوئی تعلق نہیں ہے اور کیس کے حوالے سے تمام تحقیقات غیر جانبدارانہ طور پر آگے بڑھ رہی ہیں اور ان کو اسی طرح کیس کے اختتام تک جاری رکھا جائے گا۔
 
واضح رہے کہ حسین نواز اور طارق شفیع نے پاناما کیس کی تحقیقات کیلئے بنائی گئی جے آئی ٹی کے ممبر ایس ای سی پی کے نمائندے بلال رسول اور سٹیٹ بینک کے نمائندے عامر عزیز پر اعتراضات اٹھائے تھے ۔حسین نواز اور طارق شفیع نے اعتراضات اٹھاتے ہوئے کہا تھا کہ ایس ای سی پی کے نمائندے بلال رسول کی اہلیہ ق لیگ کی رہنما ہیں جبکہ سٹیٹ بینک کے نمائندے عامر عزیز پرویز مشرف کے دورحکومت میں نیب میں تحقیقات افسر کے طور پر رہے ہیں۔

 

Partly cloudy

18°C

اسلام آباد

Partly cloudy
Humidity: 39%
Wind: WNW at 11.27 km/h
Monday 12°C / 20°C Partly cloudy
Tuesday 12°C / 21°C Mostly cloudy
Wednesday 13°C / 19°C Partly cloudy
Thursday 12°C / 19°C Partly cloudy
Friday 12°C / 18°C Cloudy
Saturday 11°C / 13°C Scattered showers
Sunday 11°C / 16°C Mostly cloudy

تازہ ترین خبریں

کالم / بلاگ