ہیڈلائنز


پی آئی اے کے طیارے سے ہیروئن برآمدگی کا معمہ حل نہ ہوسکا

Written by | روزنامہ بشارت
نظیر انٹرنیشنل ائیرپورٹ سے لندن جانے والی پی آئی اے کی فلائٹ 785 سے کروڑوں روپے مالیت کی ہیروئن برآمد ہوئی تھی تاہم اب تک پی آئی اے اور دیگر تحقیقاتی ادارے اس بات کا سراغ لگانے میں ناکام ہیں کہ آخر اتنی بڑی مقدار میں منشات اسمگل کرنے والا شخص کون تھا۔ پہلے روز انسداد منشیات فورس (اے این ایف) کی جانب سے تحقیقات کے لیے حراست میں لیے گئے 3 خواتین سمیت پی آئی اے کیٹرنگ، سیکیورٹی اور صفائی ستھرائی پر مامور عملے کے 19 ارکان کو اگلے ہی روز گھر جانے کی اجازت دے دی گئی تھی تاہم اینٹی نارکوٹکس فورس نے تفتیش کے بعد رہا کئے گئے 7 افراد کو دوبارہ تحویل میں لے کر تفتیش شروع کردی ہے۔ حراست میں لئے گئے 5 افراد کا تعلق کیٹرنگ اور 2 کا سیکیورٹی سے ہے. ترجمان پی آئی اے مشہود تاجور کا کہنا ہے کہ پی آئی اے اور سول ایوی ایشن اتھارٹی میں موجود منشیات اسمگلنگ میں ملوث کالی بھیٹروں کی تلاش کا عمل جاری ہے اور تحقیقاتی اداروں میں انسداد منشیات فورس، کسٹم اوراے ایس ایف کے حکام شامل ہیں۔ ترجمان نے اس بات کا بھی انکشاف کیا کہ 15 مئی کو لندن کے ہیتھرو ائیرپورٹ پر پی آئی اے کے جہاز میں منشیات موجودگی کی مخبری پاکستان سے ہی ہوئی تھی۔
Clear

27°C

اسلام آباد

Clear
Humidity: 71%
Wind: NNW at 11.27 km/h
Thursday 26°C / 31°C Sunny
Friday 25°C / 31°C Thunderstorms
Saturday 25°C / 29°C Thunderstorms
Sunday 22°C / 28°C Thunderstorms
Monday 22°C / 27°C Thunderstorms
Tuesday 23°C / 28°C Thunderstorms
Wednesday 21°C / 28°C Thunderstorms

تازہ ترین خبریں

کالم / بلاگ