ہیڈلائنز


ریلوے کرایوں میں کمی کا اعلان

Written by | روزنامہ بشارت

ایک پریس کانفرنس کے دوران وزیر ریلوے سعد رفیق نے بتایا کہ تمام ٹرینوں کی تمام کلاسز پر کرایوں میں 20 فیصد کمی کی جارہی ہے۔

جس کا اطلاق یکم تا 20 رمضان المبارک تک ہوگا۔

سعد رفیق نے بتایا کہ ریلوے خسارے کو کم کرنے کے لیے آمدن کو بڑھایا گیا ہے، جبکہ ریلوے ملازمین کے پے اینڈ پنشن میں 20 ارب روپے کا اضافہ ہوا ہے.

ریلوے پولیس کی تنخواہیں صوبائی پولیس کے برابر ہونی چاہئیں۔

وزیر ریلوے نے بتایا کہ پاکستان اسٹیٹ آئل (پی ایس او) اور پاکستان ریلویز کے مابین فیول ٹرانسپورٹیشن کا معاہدہ 5 سال کے لیے طے پا گیا، جس کے تحت پی ایس او 20 لاکھ ٹن آئل کی پاکستان ریلویز کے ذریعے ترسیل کا پابند ہو گا۔

مزید بتایا کہ پی ایس او کو ترسیل کی مد میں 15 دن کے اندر کرایہ ادا کرنا ہو گا۔

Clear

20°C

اسلام آباد

Clear
Humidity: 50%
Wind: NW at 11.27 km/h
Saturday 20°C / 29°C Sunny
Sunday 22°C / 28°C Mostly sunny
Monday 20°C / 27°C Mostly sunny
Tuesday 18°C / 26°C Sunny
Wednesday 18°C / 26°C Sunny
Thursday 22°C / 26°C Sunny
Friday 19°C / 26°C Sunny

تازہ ترین خبریں

کالم / بلاگ