ہیڈلائنز


فوجی عدالتوں سے سزا یافتہ دو خطرناک دہشت گردوں کو پھانسی دے دی گئی

Written by | روزنامہ بشارت

پاک افواج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری ہونے والے بیان کے مطابق دونوں دہشت گرد کا تعلق کالعدم تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) سے تھا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق جن دہشت گردوں کو پھانسی دی گئی، ان میں عطاء اللہ اور تاج محمد شامل ہیں۔

مزید بتایا گیا کہ دہشت گردوں نے مجسٹریٹ اور ٹرائل کورٹ کے سامنے اپنے جرائم کا اعتراف کیا تھا، جس کے بعد انھیں سزائے موت سنائی گئی۔

اس سے قبل دسمبر 2015 میں بھی پشاور اسکول حملے میں ملوث 4 خطرناک دہشت گردوں مولوی عبدالسلام ولد شمسی، حضرت علی ولد اول باز خان، مجیب الرحمٰن عرف علی نجیب اللہ ولد گلاب جان اور سبیل عرف یحیٰ ولد عطاء اللہ کو پھانسی دی گئی تھی۔

پشاور کے آرمی پبلک اسکول پر 16 دسمبر 2014 کو کالعدم تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) کے دہشت گردوں نے حملہ کرکے 150 سے زائد افراد کو موت کے گھاٹ اتار دیا تھا، جن میں زیادہ تعداد معصوم بچوں کی تھی۔

Partly cloudy

8°C

اسلام آباد

Partly cloudy
Humidity: 53%
Wind: NNW at 11.27 km/h
Friday 10°C / 17°C Sunny
Saturday 11°C / 19°C Sunny
Sunday 9°C / 18°C Sunny
Monday 8°C / 16°C Sunny
Tuesday 9°C / 16°C Partly cloudy
Wednesday 7°C / 13°C Sunny
Thursday 7°C / 14°C Sunny

تازہ ترین خبریں

کالم / بلاگ