ہیڈلائنز


تحریک انصاف کے ایک اور رکن قومی اسمبلی کا مستعفی ہونے سے انکار

Written by | روزنامہ بشارت

اسلام آباد: اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق نے تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی سراج محمد خان کا استعفی منظور نہ کرنے کی استدعا منظور کرلی۔

ا این اے 6 نوشہرہ سے منتخب ہونے والے تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی سراج محمد خان نے تحریری طور پر اسپیکر قومی اسمبلی سے درخواست کی تھی کہ ان کا استعفیٰ منظور نہ کیا جائے جسے اسپیکر ایاز صادق نے منظور کرلیا جبکہ تحریک انصاف کے دیگر ارکان کے استعفے اسپیکر کے پاس موجود ہیں تاہم اسپیکر سیکرٹریٹ

نے تصدیق کردی ہے کہ سراج محمد خان کا استعفیٰ منظور نہیں کیا جارہا۔ ذرائع کے مطابق تحریک انصاف کے مزید 2 رکن قومی اسمبلی سلیم الرحمان اورقیصر جمال بھی استعفیٰ منظور کرانا نہیں چاہتے جس کے لئے وہ اسپیکر قومی اسمبلی سے رابطہ کرسکتے ہیں۔ واضح رہے کہ تحریک انصاف کی اعلی قیادت کی جانب سے پارٹی کے تمام ارکان کے استعفے اسپیکر قومی اسمبلی کو منظوری کے لئے بھیجے جاچکے ہیں جبکہ اسپیکر نے ہدایت کی ہے کہ ہر رکن الگ الگ انٹرویو دے کراستعفوں کی وضاحت پیش کرے۔

Clear

11°C

اسلام آباد

Clear
Humidity: 49%
Wind: ESE at 11.27 km/h
Wednesday 9°C / 14°C Mostly sunny
Thursday 8°C / 17°C Partly cloudy
Friday 10°C / 17°C Sunny
Saturday 10°C / 19°C Sunny
Sunday 9°C / 18°C Sunny
Monday 11°C / 15°C Sunny
Tuesday 8°C / 15°C Partly cloudy

تازہ ترین خبریں

کالم / بلاگ