ہیڈلائنز


بھارتی ہٹ دھرمی پاکستان نے بھی دو ٹوک جواب دے دیا

Written by | روزنامہ بشارت

 

راولپنڈی: پاک فوج نے لائن آف کنٹرول پر نوشہرہ سیکٹر پر پاکستانی چیک پوسٹ تباہ کرنے کا بھارتی دعویٰ مسترد کردیا ۔
 
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق بھارتی میڈیا کی جانب سے پروپیگنڈا کیا جارہا ہے کہ بھارتی فورسز نے لائن آف کنٹرول پر پاکستانی چیک پیوسٹ تباہ کی تاہم پاک فوج نے بھارتی فوج کی جانب سے لائن آف کنٹرول پر نوشہرہ سیکٹر پر پاکستانی چیک پوسٹ تباہ کرنے کے دعویٰ کو مکمل طورپر مسترد کرتے ہوئے اسے بے بنیاد قرار دیا۔
 
ترجمان پاک فوج کا کہنا تھا کہ پاکستان کی جانب سے ایل او سی پار شہریوں پر فائرنگ کا بھارتی دعویٰ بھی غلط اور جھوٹ پر مبنی ہے۔
واضح رہے بھارتی فوج نے نوشہرہ سیکٹر پر پاکستانی چیک پوسٹ تباہ کرنے کا دعویٰ کیا تھا
Clear

11°C

اسلام آباد

Clear
Humidity: 49%
Wind: ESE at 11.27 km/h
Wednesday 9°C / 14°C Mostly sunny
Thursday 8°C / 17°C Partly cloudy
Friday 10°C / 17°C Sunny
Saturday 10°C / 19°C Sunny
Sunday 9°C / 18°C Sunny
Monday 11°C / 15°C Sunny
Tuesday 8°C / 15°C Partly cloudy

تازہ ترین خبریں

کالم / بلاگ