ہیڈلائنز


سیاسی تلخی کی دوری، عمران خان اور سراج الحق میں ملاقات

Written by | روزنامہ بشارت

سلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان جماعت اسلامی پاکستان کے امیر سراج الحق سے ملاقات کرنے کے لئے جماعت اسلامی کے رہنماءمیاں اسلم کی رہائش گاہ پر پہنچ گئے ہیں ۔ عمران خان ملاقات کے لئے پہنچے تو سراج الحق نے ان کو گلے لگا کر ان کا استقبال کیااور ان کی جوس سے تواضح کی گئی۔ ابتدائی طور پر وفد کی ملاقات اور فوٹو سیشن کے بعد سراج الحق اور عمران خان نے ون آن ون ملاقات بھی کی۔اس موقع پر وزیر اعلی خیبر پختونخواہ پرویز خٹک ،

اسد قیصراور میاں اسلم کے علاوہ تحریک انصاف اور جماعت اسلامی کےدیگر  مرکزی قائدین بھی موجود تھے۔عمران خان کی آمد ے قبل میڈیا سے مختصر بات چیت میں سراج الحق کا کہنا تھا کہ یہ دوریاں ایک غلط فہمی اور جھوٹی خبر  کی بنیاد پر پیدا ہوئیں تھیں، جس پر اخباری گروپ بھی تردید جاری کر چکا ہے لہذا بہتر یہی ہے کہ ایک دوسرے سے متعلق دل صاف کر لیا جائے۔  واضح رہے دونوں قائدین میں تلخی کے بعد سراج الحق کی جانب سے عمران خان کو چائے پر بلایا گیا تھاتاکہ سیاسی تلخی کو ہمیشہ کے لئے ختم کیا جا سکے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ اس اہم ملاقات میں تحریک انصاف اور حکومت میں ممکنہ مذاکرات سے متعلق بات چیت ہو سکتی ہے۔

Thunderstorms

27°C

اسلام آباد

Thunderstorms
Humidity: 77%
Wind: W at 6.44 km/h
Friday 22°C / 27°C Thunderstorms
Saturday 21°C / 27°C Thunderstorms
Sunday 23°C / 29°C Thunderstorms
Monday 23°C / 29°C Thunderstorms
Tuesday 23°C / 29°C Thunderstorms
Wednesday 23°C / 28°C Thunderstorms
Thursday 23°C / 29°C Sunny

تازہ ترین خبریں

کالم / بلاگ