ہیڈلائنز


عبدالولی خان یونیورسٹی کو طالب علموں کے لیے دوبارہ کھولا گیا

Written by | روزنامہ بشارت

پیر کے روز عبدالولی خان یونیورسٹی کو طالب علموں کے لیے دوبارہ کھولا گیا جبکہ اس موقع پر پولیس نے کیمپس میں قائم ہاسٹل کا سرچ آپریشن بھی کیا جس کے دوران متعدد اسلحہ اور چاقو برآمد ہوئے۔

سرچ آپریشن کے دوران کیمپس کے اندر سے منشیات بھی برآمد ہوئی۔

عبدالولی خان یونیورسٹی میں گستاخی کا الزام عائد کرکے طالب علم مشعال خان پر اس کے ساتھی طالب علموں نے بدترین تشدد کا نشانہ بنایا تھا جس کے نتیجے میں وہ ہلاک ہوگیا تھا۔

گزشتہ روز مشعال خان کے آبائی علاقے صوابی میں ان کا چالیسواں منایا گیا جس میں سول سوسائٹی کے ارکان، سیاسی و مذہبی رہنماؤں نے بھی شرکت کی۔

23 سالہ مشعال خان عبدالولی خان یونیورسٹی میں شعبہ تعلقات عامہ کا طالب علم تھا جس پر یہ الزام عائد کیا گیا تھا کہ وہ انٹرنیٹ پر گستاخانہ مواد ڈالتا ہے۔

اس الزام پر یونیورسٹی کے دیگر طالب علموں نے پہلے تشدد اور پھر فائرنگ کردی تھی جس کے نتیجے میں وہ ہلاک ہوگیا تھا۔

اس کیس میں مردان پولیس اب تک 53 افراد کو حراست میں لے چکی ہے جس میں مرکزی ملزم عمران بھی شامل ہے جس نے ممکنہ طور پر مشعال خان پر فائرنگ کی تھی۔

 

Clear

18°C

اسلام آباد

Clear
Humidity: 47%
Wind: NW at 11.27 km/h
Sunday 20°C / 27°C Partly cloudy
Monday 18°C / 27°C Sunny
Tuesday 18°C / 26°C Sunny
Wednesday 18°C / 27°C Mostly sunny
Thursday 22°C / 25°C Sunny
Friday 20°C / 25°C Sunny
Saturday 21°C / 25°C Sunny

تازہ ترین خبریں

کالم / بلاگ