ہیڈلائنز


آپ کی قیادت میں ایران نے تمام ملکی اورعالمی سطح پرقابل ذکرکامیابیاں حاصل کیں

Written by | روزنامہ بشارت

وزیراعظم نواز شریف نے حسن روحانی کو دوسری بار ایران کا صدر منتخب ہونے پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ ایرانی عوام کا آپ کی قیادت پر اعتماد کا اظہار ہے۔

تفصیلات کےمطابق وزیراعظم نوازشریف نے ایرانی صدر حسن روحانی کے نام پیغام میں انہیں صدارتی انتخاب میں دوبارہ کامیابی پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ آپ کی قیادت میں ایران نے تمام ملکی اورعالمی سطح پرقابل ذکرکامیابیاں حاصل کیں جبکہ دوبارہ منتخب ہونا ایرانی عوام کا آپ کی قیادت پراعتماد کا اظہار ہے۔

وزیراعظم نوازشریف نے کہا کہ ایرانی عوام نے دوراندیش اور سمجھدار قیادت کومنتخب کیاہے کیوں کہ ایسی قیادت ہی ایران کوترقی کے راستے پر گامزن کرے گی۔

نوازشریف کا کہنا تھا کہ ایران کے ساتھ مضبوط معاشی وتجارتی پارٹنرشپ کے خواہاں ہیں۔وزیراعظم نے ایرانی صدر کے ساتھ مل کر خطے میں امن و استحکام کے لیے کام کرنے کے عزم کا اعادہ بھی کی

یاد رہےکہ ایران میں 12 ویں صدارتی انتخاب میں حسن روحانی نے58فیصد ووٹ لے کر اپنے حریف کو تو شکست دی ہی اور اس کے ساتھ ساتھ وہ دوسری بار ایران کے صدرمنتخب ہوگئے۔

واضح رہےکہ حسن روحانی کے حریف ابراہیم رئیسی نے ایران کے صدارتی انتخابات میں 39.8 فیصد ووٹ حاصل کیے۔


Read Basharat Online

 

 

PentaBuilders

روزنامہ بشارت ٹویٹر


Follow Daily_Basharat on Twitter
Sunny

26°C

اسلام آباد

Sunny
Humidity: 59%
Wind: WNW at 6.44 km/h
Saturday 24°C / 33°C Mostly sunny
Sunday 26°C / 33°C Mostly sunny
Monday 26°C / 29°C Thunderstorms
Tuesday 25°C / 28°C Thunderstorms
Wednesday 21°C / 27°C Thunderstorms
Thursday 22°C / 27°C Thunderstorms
Friday 23°C / 28°C Thunderstorms

تازہ ترین خبریں

کالم / بلاگ