ہیڈلائنز


ڈاکٹرز کی جانب سے انکار کے بعد پاکستان میں علاج مل گیا

Written by | روزنامہ بشارت

پاکستانی شخص برطانیہ میں رہائش پذیر تھا جب اچانک وہ اس مرض کا شکار ہوا۔ الرجی، جلد کے پھٹنے اور سرخ ہونے کا مرض اس پر حملہ آور ہوا اور آہستہ آہستہ پورے جسم پر پھیل گیا۔

متاثرہ شخص کے لیے معمولی حرکت کرنا اور روز مرہ کے کام انجام دینا بھی مشکل ہوگیا۔

برطانوی ڈاکٹرز نے اس صورتحال کو عام سمجھ کر معمولی دوائیاں دیں اور اسے ایمرجنسی ماننے سے انکار کردیا تاہم جس طرح یہ مرض پھیل رہا تھا اس سے مریض کے جان جانے کا خدشہ لاحق تھا۔

ایسے میں مریض کا پاکستان میں موجود اپنے رشتے داروں کے توسط سے مرہم سے رابطہ ہوا جہاں موجود ڈاکٹرز نے علاج کے لیے فوری طور پر انہیں پاکستان آنے کا کہا۔

 

مرہم ایک آن لائن کمیونٹی ہے جو پاکستان میں مختلف امراض کا شکار افراد کی ڈاکٹرز تک رسائی کے لیے کوشاں ہے۔

سورائسز سے متاثرہ شخص جس دن پاکستان پہنچا اسی دن مرہم کے توسط سے بہترین ماہرین جلد نے اس کا معائنہ کیا اور اسی دن سے علاج کا آغاز کردیا گیا۔

ایک ماہ کے اندر اندر سورائسز کا مرض قابو میں آگیا اور بتدریج خاتمے کی طرف بڑھنے لگا۔

مریض کے مطابق برطانیہ میں دنیا کی بہترین طبی سہولیات ہونے کے باوجود وہ ان سے محروم رہا، اور ایسے وقت میں پاکستانی ڈاکٹرز ہی اس کے کام آئے جن کا وہ بے حد شکر گزار ہے۔

 

 

Sunny

28°C

اسلام آباد

Sunny
Humidity: 58%
Wind: WNW at 11.27 km/h
Tuesday 22°C / 30°C Sunny
Wednesday 23°C / 30°C Sunny
Thursday 23°C / 31°C Sunny
Friday 24°C / 31°C Sunny
Saturday 23°C / 31°C Sunny
Sunday 24°C / 29°C Sunny
Monday 23°C / 30°C Sunny

تازہ ترین خبریں

کالم / بلاگ