ہیڈلائنز


معروف انشورنس کمپنی اسٹیٹ لائف ہیکنگ برائے تاوان کا پہلاشکار بن گئی

Written by | روزنامہ بشارت

اسلام آباد: عالمی ہیکرز نے پاکستانی کمپیوٹرز پر بھی قبضہ کرنا شروع کردیا ہے، معروف انشورنس کمپنی اسٹیٹ لائف ہیکنگ برائے تاوان کا پہلاشکار بن گئی۔ جس کے بعد سائبرکرائم سکیورٹی ماہرین نے الرٹ جاری کردیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق عالمی کمپیوٹرز ہیکرز نے پاکستان میں بھی کلک کردیا، تاوان کیلئے اسٹیٹ لائف کے کمپیوٹرز کی لائف کا کنٹرول سنبھال لیا، پاکستان میں اسٹیٹ لائف کا ادارہ کمپیوٹرز اغواکاروں کا پہلاشکار بن گیا۔

اسٹیٹ لائف نے ملازمین کو کمپیوٹرز استعمال سے متعلق الرٹ جاری کرتے ہوئے کمپیوٹر آن نہ کرنے کی ہدایت کردی ہے

زرائع کے مطابق پاکستان کے کئی اداروں کو سائبر حملوں کی اطلاعات ہیں، تین معروف اسپتال سیمنٹ فیکٹری اور ریفائنری پر بھی سائبر حملوں میں متاثر ہوئے۔

دوسری جانب سائبر سیکیورٹی ماہر عبد القادر نے حکومت سے عالمی ہیکرز کے حملے کا نوٹس لینے اور فوری طور پر ایک سائبر انسیڈنٹ رسپانس کمیٹی کی تشکیل کا مطالبہ کردیا ہے۔

یاد رہے کہ گزشتہ دنوں ہیکر ز کی جانب سے  پوری دنیا کے ڈیڑھ سو ملکوں پر سائبر حملہ ہوا تھا، جس کے نتیجے میں ہزاروں کمپیوٹرز کو ہیک کر کے تاوان کا مطالبہ کیا تھا، سائبر حملے میں دو لاکھ سے زائد کمپیوٹر متاثر ہوئے تھے۔

سائبر حملے سے بچنے کیلیے بھارت بھر میں سیکڑوں اے ٹی ایمز بند کردیئے گئے تھے جبکہ ریزر بینک آف انڈیا نے بینکوں کو سافٹ ویئراپ ڈیٹ کرنے کے احکامات جاری کئے گئے تھے

ماہرین نے خدشہ ظاہر کیا تھا کہ سائبر حملوں کے پیچھے شمالی کوریا کا گروپ لازارس ملوث ہوسکتا ہے۔

وانا کرائی وائرس کا کوڈ شمالی کوریا کے ماہرین نے تیار کیا ہے، سائمن ٹیک اور دوسری کمپنیاں شمالی کوریا کے لازارس گروپ کے سائبر حملوں میں ملوث ہونے کا جائزہ لے رہے ہیں

Thunderstorms

28°C

اسلام آباد

Thunderstorms
Humidity: 73%
Wind: WNW at 11.27 km/h
Thursday 24°C / 28°C Thunderstorms
Friday 22°C / 26°C Thunderstorms
Saturday 21°C / 27°C Thunderstorms
Sunday 23°C / 29°C Thunderstorms
Monday 22°C / 29°C Thunderstorms
Tuesday 23°C / 28°C Thunderstorms
Wednesday 23°C / 29°C Thunderstorms

تازہ ترین خبریں

کالم / بلاگ