ہیڈلائنز


لوڈشیڈنگ کاجن تابوت میں بندہوگیا،وزیرمملکت کادعوی

Written by | روزنامہ بشارت

اسلام آباد: وزیرمملکت پانی وبجلی عابد شیرعلی نے لوڈشیڈنگ کے جن کوتابوت میں بندکرنے کادعویٰ کردیا۔

میڈیاسے بات کرتےہوئےعابدشیرعلی نے لوڈشیڈنگ کےحوالےسے بلندوبانگ دعوی کئے۔ انھوں نےساتھ ہی واضح کردیا کہ بجلی چوری کرنےوالےعلاقوں میں لوڈشیڈنگ ہوگی اورخوب ہوگی۔

عابدشیرعلی کاکہناتھا کہ ارکان اسمبلی کی جانب سے بجلی چوری کی حمایت افسوسناک ہے۔کے الیکٹرک سے متعلق ان کاکہناتھا کہ کراچی کےعوام کوتنہانہیں چھوڑسکتے،کے الیکٹرک کے معاملات پرپوری نظرہے۔انھوں نےامکان ظاہرکیاکہ ممکن ہے کہ  بجلی چوری اور لاسز والے علاقوں میں ہی زیادہ  لوڈ شیڈنگ کی جا رہی ہو۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ رواں ماہ  17 ہزار 720 میگاواٹ بجلی پیدا کی گئی جو ایک ریکارڈ ہے۔ وزیر مملکت نے نیپرا کو اپنے معاملات درست کرنے کا مشورہ بھی دے دیا۔

Cloudy

20°C

اسلام آباد

Cloudy
Humidity: 37%
Wind: W at 11.27 km/h
Wednesday 12°C / 19°C Partly cloudy
Thursday 11°C / 19°C Partly cloudy
Friday 11°C / 20°C Scattered showers
Saturday 11°C / 13°C Scattered showers
Sunday 8°C / 18°C Partly cloudy
Monday 13°C / 17°C Cloudy
Tuesday 11°C / 16°C Rain

تازہ ترین خبریں

کالم / بلاگ