ہیڈلائنز


سعودی عرب نے پاکستانی حج کوٹے میں اضافے کی درخواست ایک بار پھر مسترد کر دی

Written by | روزنامہ بشارت

وزارت مذہبی امور نے آبادی میں اضافے کو بنیاد بنا کر پاکستان کے حج کوٹے میں اضافے کی درخواست کی تھی لیکن  سعودی وزارت حج نے درخواست مسترد کرتے ہوئے یہ مﺅقف اختیار کیا ہے کہ پاکستان کی ابھی مردم شماری مکمل نہیں ہوئی جس کی بنیاد پر یہ اندازہ لگانا مشکل ہے کہ کتنی آبادی بڑھ چکی ہے، مردم شماری کا انتظار کیا جاتا ہے ۔مردم شماری  کے بعد اس بات پر غور کیا جاسکتا ہے کہ پاکستان کا حج کے حوالے سے کوٹہ کتنا بڑھایا جا سکتا ہے ۔درخواست مسترد ہونے کے ساتھ ہی  2017 کے حج کوٹے میں اضافے سے متعلق تمام امکانات ختم ہوگئے ہیں ، تاہم سال 2018 میں یہ امکان ہے کہ  آبادی کے اعدادوشمار سامنے آنے کے بعد حج کوٹے میں بھی اضافہ ہوجائے ۔

 

Sunny

20°C

اسلام آباد

Sunny
Humidity: 26%
Wind: NNW at 17.70 km/h
Sunday 10°C / 18°C Sunny
Monday 12°C / 16°C Sunny
Tuesday 8°C / 14°C Rain
Wednesday 6°C / 15°C Sunny
Thursday 6°C / 15°C Sunny
Friday 10°C / 14°C Sunny
Saturday 11°C / 15°C Sunny

تازہ ترین خبریں

کالم / بلاگ