ہیڈلائنز


امریکہ نے واہگہ بارڈر دھماکے کی تحقیقات میں معاونت کی پیش کش کردی

Written by | روزنامہ بشارت

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) امریکہ نے واہگہ بارڈر دھماکے کی مذمت کرتے ہوئے سانحے کی تحقیقات میں معاونت کی پیش کش کی ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان میں امریکی سفیر رچرڈ اولسن نے سانحہ واہگہ بارڈر پر گہرے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ امریکہ بزدلانہ حملے کی مذمت کرتا ہے اور دہشت گردی کے حملے میں جاں بحق ہونے والوں کے لواحقین کے دکھ میں برابر کا شریک ہے۔ انہوں نے واقعہ کی تفتیش میں معاونت کی پیش کش کی اور کہا کہ امریکہ دہشت گردی کے خلاف جنگ

میں پاکستانی عوام کے ساتھ ہے اور حملے سے واضح ہو گیا کہ دہشت گردوں کے نزدیک انسانی جانوں کی کوئی اہمیت نہیں ہے ،امریکہ دہشت گردی کے اس واقعے سے متعلق تفتیشی ٹیموں کی معاونت کے لیے تیار ہیں۔

Partly cloudy

24°C

اسلام آباد

Partly cloudy
Humidity: 88%
Wind: E at 17.70 km/h
Tuesday 22°C / 28°C Thunderstorms
Wednesday 23°C / 29°C Thunderstorms
Thursday 22°C / 26°C Thunderstorms
Friday 21°C / 26°C Thunderstorms
Saturday 21°C / 27°C Thunderstorms
Sunday 23°C / 28°C Sunny
Monday 23°C / 29°C Sunny

تازہ ترین خبریں

کالم / بلاگ