ہیڈلائنز


تمام فریقین سے مشاورت کے بعد طالبان کے ساتھ مذاکرات کئے جارہے ہیں، وزیر اعظم

Written by | روزنامہ بشارت

اسلام آ باد: وزیراعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ دہشت گردی کے مسئلے سے نمٹنے کے لئے تمام فریقین سے مشاورت کے بعد طالبان سے مذاکرات کئے جارہے ہیں۔

اسلام آباد میں وزیراعظم نوازشریف نے برطانیہ کے قومی سلامتی کے مشیرکم دروچ سے ملاقات کے دوران کہا کہ اس وقت پاکستان کو توانائی اور دہشت گردی جیسے چیلنجز کا سامنا ہے لیکن ہماری ترقی پسندانہ پالیسیوں کی وجہ سے معیشت پر مثبت نتائج نظر آئے ہیں جب کہ توانائی بحران پر قابو پانے کے لیے جامع اقدامات اٹھائے جارہے ہیں۔ دہشت گردی سے نمٹنے کے لئے تمام فریقین سے مشاورت کے بعد طالبان سے

مذاکرات کئے جارہے ہیں۔ افغانستان سے متعلق وزیراعظم نوازشریف نے کہا کہ پاکستان عدم مداخلت کی پالیسی پر یقین رکھتا ہے اور اپنی سرزمین کو کبھی افغانستان کے خلاف استعمال نہیں ہونے دیں گے، پاکستان جنوبی ایشیا سمیت پورے خطے میں استحکام چاہتا ہے۔ اس موقع پر وزیر اعظم نواز شریف نے پاکستان کے سوشل سیکٹر میں برطانوی سپورٹ کو بھی سراہا جب کہ برطانیہ کے قومی سلامتی کے مشیرکم دروچ کا کہنا تھا کہ ان کا ملک پاکستان کو اندرونی چیلنجز سے نمٹنے کے لئے مدد جاری رکھے گا۔

Clear

12°C

اسلام آباد

Clear
Humidity: 44%
Wind: WNW at 11.27 km/h
Saturday 11°C / 21°C Mostly sunny
Sunday 12°C / 21°C Mostly sunny
Monday 11°C / 19°C Mostly sunny
Tuesday 12°C / 18°C Sunny
Wednesday 13°C / 17°C Sunny
Thursday 13°C / 16°C Sunny
Friday 10°C / 16°C Sunny

تازہ ترین خبریں

کالم / بلاگ